موبائل کمپنیاں بھی ایسے لائلٹی پیکجز دے سکتی ہیں اور یوم عشاق پر دونوں اطراف کو ایک دوسرے کا مکمل کال ڈیٹا مہیا کرنے کی سہولت بھی۔
البتہ اس کےآگے کا حال کچھ یوں بھی ہو سکتا ہے:beating:
میں ان سب تجاویز کو اکٹھا کر کے مدارس کی تین چار تنظیموں کو بھجواتا ہوں اور 14 فروری کے بجائے کوئی اسلامی تاریخ بھی تجویز کرنے کو کہتا ہوں۔ امید ہے کہ تبدیلی دھیرے دھیرے ہی سہی لیکن آ جائے گی۔
لفظ 'عید' مناسب نہیں رہے گا۔
میلادالنبیﷺ کے ساتھ عید کا لفظ کچھ فرقوں کے لیے ناقابل قبول ہے اور وہ اس عید کی نماز وغیرہ کا مطالبہ فرماتے رہتے ہیں۔
یومِ عشاق وغیرہ کے بارے میں احباب کیا فرماتے ہیں؟