نایاب بھائی دیکھ لیں ماشاءاللہ لڑکا پورا ڈپٹی نذیراحمد کی اصغری ہے سارے گنوں کا پورا :)
آپ بھی کچھ تربیت وتعلیم کردیں کہ گھرہستی میں مسائل کا سامنا نہ ہو اور سسرال میں محفلین کی ناک نہ کٹوا دے لڑکا
یہ جو آپ خواتین اس ماہ میں حقوق العباد کو نیند آرام اورسکون پرترجیح دیتی ہے ہم تو اللہ سے دعاکرتے ہیں
اس کا آپ لوگوں کو ڈبل اجردے -
نایاب بھائی کی رائے جانتے ہیں
محمود احمد غزنوی بھائی بھی کچھ کہیں اس بارے میں
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾
(سورة الإسراء)
ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا ۔
آج ہمارا المیہ ہی منفی سوچ ہے جو عمل کی راہ میں روکاوٹ بنی ہوئی - مجھے اپنا کام کرنا
اپنے فرائض کی بجاآوری میری اولین ترجیح ہو تو شکایت اور تنقید کی نا ضرورت ہوگی نا فرصت
مثبت سوچ تو چراغ راہ ہے اپنے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی