اس کے ہاتھ نے اپنی ماں کے پلو کو تھام رکھاتھا۔چھوٹا ساہاتھ ۔۔۔کمزور سا ہاتھ۔۔۔معصوم سا ہاتھ۔یہ بچہ سال بھر کا بھی نہیں ہوگا۔باپ آگے بیٹھاموٹر بائیک چلارہا تھا اور اس کے پیچھے ماں اپنے بچے کو گود میں لیے بیٹھی تھی۔اس نے ایک ہاتھ سے موٹر بائیک کی سیٹ کواور دوسرے ہاتھ سے بچے کو پکڑ رکھا تھا۔اس پورے...