گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے کی سنتیں *

نیلم

محفلین
: آئیں۔۔۔ پیارے رسول کی پیاری سنتیں سیکھیں


گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے کی سنتیں *

آقا علیہ الصلاہ والسلام نے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرے تو شیطان(اپنے ساتھیوں سے )کہتا ہے :اب تم اس گھر میں نہ رہ سکتے ہو اور نہ تمہارے لیے یہاں پر کچھ کھانے کو ہے۔۔۔
سبحان اللہ۔

گھر والوں کو سلام کہنا:۔

اللہ عزوجل نے سورہ النور میں فرمایا ہے
’’پس جب تم گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو،(یہ سلام) اللہ تعالی کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اورپاکیزہ ہے۔‘‘

(النور:61)

تو جب بھی گھر میں داخل ہوں۔
بلند آواز سے سب کو
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کہنا چاہیئے۔
اور اگر گھر میں کوئی موجود نہ ہو تو نماز والا سلام کہے۔۔۔


اگر کسی دوسرے کے گھر میں جا رہے ہوں تو السلام علیکم کہہ کر اجازت طلب کریں۔
اور اگر گھر میں سے کوئی پوچھے کہ کون ہے تو جواب میں ،
میں ہوں، یا ،
دروازہ کھولیں،
نہ کہیں
بلکہ اپنا نام بتائیں۔۔۔
اگر
داخلے کی اجازت نہ ملے تو بغیر برا منائے واپس چلے جائیں۔
ہو سکتا ہے
کسی مجبوری کی وجہ سے صاحب خانہ نے اجازت نہ دی ہو۔۔۔

اللہ عزوجل قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔۔۔

وان قیل لکم ارجعو، فارجعو، ھو ازکٰی لکم۔۔۔

اور اگر تم سے کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ کہ یہی تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ ہے۔۔۔

ڈور بیل بجا کر دروازے کے بالکل سامنے کھڑے نہ ہوں۔
بلکہ تھوڑا دائیں یا بائیں ہٹ کر کھڑے ہوں تاکہ دروازہ کھلنے پر آپ کی نظر سیدھی اندر نہ پڑے۔۔۔

سبحان اللہ۔
 
Top