۱) ہر عبادت کی اپنی جگہ اہمیت ہے۔ بھوکے کے گھر آٹے کی بوری بھجوانا بھی کارِ ثواب ہے اور مسجد میں سیمنٹ کی بوری دینا بھی۔ حج عمرہ کرنا بھی باعث اجر ہے اور غریب کی دست گیری کرنا بھی۔ ان عبادات کو ہرگز خلط ملط نہ کیا جائے۔ اگر مسجد کی تعمیر کا مسئلہ سامنے ہے تو اس وقت اس کی تعمیر میں حصہ لیا جائے۔...