گدھا رحمت بن گیا
سات روز گزر گئے تھے اور سبزیوں کا بیوپاری رمضان خاں گدھا لینے کے لیے نہیں آیا تھا۔ فخرو، فخرو کی ماں اور چچا تینوں کو توقع تھی کہ گدھا جب ایک بار پھر اس کے گھر سے کسی نہ کسی طرح واپس آگیا ہے تو رمضان خاں دوسرے ہی روز آکر جھگڑا کرے گا اور گدھا اپنے ہاں لے جانے کا اصرار کرے گا،...