لگتا ہے کہ آپ بھی لاہور کے ہو، یہ لہجہ ویسے پورےلاہور میں نہیں ہے۔ شاید یادگار کے پاس ایک علاقہ ہے (جس کا نام ذہن میں نہیں آ رہا) صرف وہاں کے لوگ ہی ر کو ڑ بولتے ہیں۔
قلفی کھائی جاتی ہے جس طرح یہاں لاہور میں اکثر لوگ شادی کی تقریب میں جانے کو کہتے ہیں کہ شادی کھانے جا رہے ہیں۔ یا کبھی شادی دیکھ کر آئے ہوں تو کہتے ہیں کہ شادی کھا کر آئے ہیں
صدقِ دل سے کہوں تو مجھے واقعی سمجھ نہیں آیا تھا۔ شاید یہ میری غائب دماغی کا نتیجہ ہے۔ لیکن مجھے اندھیرے اور چاند کے پورا ہونے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا تھا۔