دوستو بزرگو! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ خلق خدا کی بھلائی کی بات کی ہے، سو آج بھی میں آپ کے کچھ ایسے مسائل کا حل لے کر حاضر ہوا ہوں جو گرمی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج کل گرمی کا موسم ہے اور ہر شخص گرمی دور کرنے کے طریقے ڈھونڈتا پھر رہا ہے، میرے ایک دوست نے تو تربوز کے پانی سے دھلے کپڑے...