نتائج تلاش

  1. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    صباغه ایتسم احوالیمی شرح امداد قېلغای مو؟ پیامی کیلتۆرۆپ بی‌چاره دل‌نی شاد قېلغای مو؟ (عبدالله بیگ عاصی قره‌باغی) اگر میں [بادِ] صبا کو اپنا حال و احوال شرح و بیاں کر دوں تو وہ میری مدد کرے گی کیا؟ [یار کی جانب سے] کوئی پیام لا کر [میرے] بے چارے دل کو شاد کرے گی کیا؟ ṣabâġa itsem ahvâlimi şerh...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قرآن کے مطابق حضرتِ ابراہیم (ع) نے اولاً خورشید کو رب پکارا تھا، لیکن جب وہ غروب ہو گیا تھا تو اُنہوں نے اُس سے رُخ موڑ لیا تھا۔ عبدالرحمٰن جامی ایک نعتیہ بیت میں اُس واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں: حاشا که از تو رُوی بِتابم خلیل‌وار چون نیست آفتابِ تو را آفتِ اُفول (عبدالرحمٰن جامی) [اے...
  3. حسان خان

    آذربائجان کے باعث مجھے تُرکی زبان سے محبّت ہے، اور تُرکی زبان کے باعث مجھے آذربائجان سے محبّت ہے۔

    آذربائجان کے باعث مجھے تُرکی زبان سے محبّت ہے، اور تُرکی زبان کے باعث مجھے آذربائجان سے محبّت ہے۔
  4. حسان خان

    یاردین ایرو کۉنگول مُلکې دورور سلطانی یۉق - امیر علی شیر نوائی (تُرکی + اردو ترجمہ)

    یاردین ایرو کۉنگول مُلکې دورور سلطانی یۉق مُلک کیم سلطانی یۉق، جسمې دورور کیم جانی یۉق جسمدین جانسیز نې حاصل، ای مسلمانلر کیم، اول بیر قرا توفراغ‌دېک دور کیم، گُل و ریحانی یۉق بیر قرا توفراغ کیم، یۉقتور گُل و ریحان انگه اول قرانغو کېچه‌دېک‌دور کیم، مهِ تابانی یۉق اول قرانغو کېچه کیم یۉقتور مهِ...
  5. حسان خان

    آذربائجان کا نام اردو میں تا حال سب سے زیادہ بار شاید میں نے ہی استعمال کیا ہے۔

    آذربائجان کا نام اردو میں تا حال سب سے زیادہ بار شاید میں نے ہی استعمال کیا ہے۔
  6. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی کے چند تُرکی اشعار

    کیرمه‌گه‌ی جنّت ایچره هیچ بخیل گرچه اول بۉلسه سیِّدِ قُرَشی (امیر علی‌شیر نوایی) جنّت میں کوئی بھی بخیل داخل نہ ہوگا خواہ وہ قُریشی سیّد [ہی کیوں نہ] ہو Kirmagay jannat ichra hech baxil Garchi ul bo'lsa sayyidi Qurashiy
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا در پسِ گریه هست خنده تا در پَیِ شادی‌ست ماتم بادا لبت از نشاط خندان بادا دلت از سُرور خُرّم (ازرقی هِروی) جب تک گریے کے بعد خندہ اور شادمانی کے عقب میں ماتم موجود ہے، تمہارے لب نشاط سے [ہمیشہ] خنداں رہیں اور تمہارا دل سُرور سے [ہمیشہ] خُرّم رہے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عبدالرحمٰن جامی اپنی ایک نعتیہ بیت میں فرماتے ہیں: بحر است جانِ انورش، ساحل لبِ جان‌پرورش باشد طُفیلِ گوهرش محصولِ کانِ کُن فکان (عبدالرحمٰن جامی) اُن کی جانِ انور بحر ہے، اُن کا لبِ جاں پرور ساحل ہے؛ [اور] 'کُن فکان' کی کان کا [کُل] حاصل و محصول اُن کے گوہر کے طُفیل ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خاقانی شِروانی کا نام 'بدیل' تھا۔ وہ لکھتے ہیں: بدل من آمدم اندر جهان سنایی را بدین دلیل پدر نامِ من بدیل نهاد (خاقانی شروانی) میں دنیا میں سنائی [غزنوی] کے بدل کے طور پر آیا تھا؛ اِس باعث [میرے] پدر نے میرا نام 'بدیل' رکھا۔ × سنائی غزنوی = ایک مشہور فارسی گو شاعر کا نام × بدیل = عِوض؛ جانشین
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کس ندیده‌ست آدمی‌زاد از تو شیرین‌ترسُخن شَکَّر از پِستانِ مادر خورده‌ای یا شِیر را؟ (سعدی شیرازی) کسی شخص نے تم سے زیادہ شیریں تر سُخن کرنے والا آدم زاد نہیں دیکھا ہے؛ تم نے پِستانِ مادرِ سے شَکَر پی ہے یا شِیر پیا ہے؟ × شِیر = دودھ
  11. حسان خان

    وہ تُرکی اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    خُسرو و سعدی و حافظغه نې ایتورسېن جواب تېنگ اېمستور شکّر و قند و عسل بیرله عُناب (محمد شیبانی خان) تم امیر خسرو، سعدی اور حافظ کا کیا جواب دو گے؟ (یعنی تم اُن کی رقابت کیسے کر سکتے ہو؟)؛ عُنّاب، شَکَر و قند و شہد کے مساوی نہیں ہے۔ × عُنّاب = بیر Xusrav u Sa'di va Hofizg'a ne aytursen javob Teng...
  12. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی کے چند تُرکی اشعار

    ساقیا، کېچه‌گی مَی نشئه‌سی‌دین جان تاپتیم ظلمت ایچره مثلاً چشمهٔ حیوان تاپتیم (امیر علی‌شیر نوایی) اے ساقی! شب کی شراب کے نشے سے میں نے جان و زندگی پا لی گویا ظلمت کے اندر میں نے چشمۂ آبِ حیات پا لیا Soqiyo, kechagi may nash'asidin jon toptim Zulmat ichra masalan chashmayi hayvon toptim
  13. حسان خان

    اگر میری زندگی میں کبھی خیبر پختونخوا جدا مُلک بنا تو میں باقی ماندہ پاکستان کی بجائے خیبر...

    اگر میری زندگی میں کبھی خیبر پختونخوا جدا مُلک بنا تو میں باقی ماندہ پاکستان کی بجائے خیبر پختوخوا کا شہری بننے کو ترجیح دوں گا۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خونِ شفق گواست که بر بسترِ جفا هر شام‌گاه مادرِ ایّام فتنه‌زاست (نظام هِروی) خونِ شفق گواہ ہے کہ ہر شام بسترِ جفا پر مادرِ ایّام فتنہ جنتی ہے۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از ملامت چه غم خورَد سعدی مُرده از نیشتر مترسانش (سعدی شیرازی) سعدی ملامت کے سبب کیا غم کھائے؟ مُردہ کو نشتر سے مت ڈراؤ۔ × مصرعِ ثانی کا یہ مفہوم بھی ہو سکتا ہے: وہ مر گیا ہے، اُسے نشتر سے مت ڈراؤ۔
  16. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    مَنْ يَهُنْ يَسْهُلِ الهَوَانُ عَلَيهِ ما لِجُرْحٍ بمَیِّتٍ إيلامُ (المُتَنَبّي) جو شخص ذلیل و خوار بن جائے، اُس پر ذلّتیں آسان ہو جاتی ہیں [اور وہ اُنہیں آسانی سے تحمّل کر لیتا ہے]؛ مُردہ شخص کو زخم سے کوئی درد نہیں پہنچتا۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سال‌ها باید که تا یک سنگِ اصلی ز آفتاب لعل گردد در بدخشان یا عقیق اندر یمن (سنایی غزنوی) نورِ آفتاب سے [کسی] اصلی سنگ کو بدخشاں میں لعل یا یمن میں عقیق بننے کے لیے سالہا درکار ہیں۔ تشریح: قُدَماء کا باور تھا کہ نورِ افتاب میں سالوں تک رہنے سے سنگ قیمتی جواہر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ نیز، بدخشاں کے...
  18. حسان خان

    ترکی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    جی، 'باری' میں فارسی کا یائے تنکیر استعمال ہوا ہے۔ ویسے، یہ لفظ 'بارے' کی شکل میں اردو میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ اِلقا ائده‌یدی = پھینک دیتا، می‌انداخت (شرطیہ عبارت کی جزا کے معنوں میں)
  19. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    لبِ لعلین غمیدن بس که اودوبدور قانلار خوبلارېن داش اۆره‌ڲی کانِ بدخشان اۏلموش (صائب تبریزی) تمہارے لبِ لعل کے غم سے خُوبوں نے اِتنا زیادہ خون نِگلا ہے کہ اُن کا دلِ سنگیں کانِ بدخشاں ہو گیا ہے۔ × بدخشاں کی کانوں سے نکلنے والے لعل مشہور ہیں۔ Ləbi-lə'lin qəmidən bəski udubdur qanlar Xubların daş...
Top