نتائج تلاش

  1. نبیل

    جون کے مہینے میں بیس ہزار پیغامات

    السلام علیکم، محفل فورم کے اعدادوشمار کے مطابق اس مہینے، یعنی جون 2008 میں ارسال کردہ پیغامات کی تعداد 20،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ اب تک کسی مہینے میں پوسٹ کیے جانے والے سب سے زیادہ پیغامات ہیں۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ فورم پر ہر سال جون کے مہینے میں ٹریفک سب سے زیادہ رہتی ہے۔
  2. نبیل

    دینی کتب

    یہ تمام مواد قران اردو ڈاٹ کام پر بھی دستیاب ہے۔
  3. نبیل

    دینی کتب

    یہ تمام مواد قران اردو ڈاٹ کام پر بھی دستیاب ہے۔
  4. نبیل

    بھوک سے مرتے انسان اور ہماری ذمے داریاں

    جزاک اللہ خیر عبداللہ حیدر۔ آپ نے بہت اہم موضوع پر مضمون شئیر کیا ہے۔
  5. نبیل

    جہاد میں درد سر اور بیماری کی فضیلت اور ہر طرح کی موت کے شہادت ہونے کا بیان

    واجد، بیٹا مذاق کو مذاق میں ہی لینا چاہیے۔ ہر بات پر کفر اور منافقت کا فتوی اٹھا کر نہ آ جایا کرو۔ باقی تم جس جہاد کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہو وہ سب کو پتا ہے۔ میرے پاس بھی اتنی فرصت نہیں ہے کہ اس بحث میں پڑ کر اپنا وقت ضائع کروں۔
  6. نبیل

    لگیچرز پر اعراب کا حل؟؟؟

    عارف، میرے خیال میں محسن کی کوشش ہے کہ فونٹ جنریٹ کرنے کا ایسا بلڈ پراسیس تشکیل دیا جائے کہ اس میں وولٹ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ یہ محسن خود بھی کہہ چکے ہیں کہ تمام ترسیمہ جات کے لک اپس جنریٹ کرنے کے بعد پاک نستعلیق کو بطور فال بیک فونٹ کے شامل کیا جائے گا۔ یعنی نوی نستعلیق فونٹ کا کام اسی وقت مکمل...
  7. نبیل

    نوری نستعلیق پراجیکٹ کا آغاز

    اس ویک اینڈ پر میں فورم کی نوک پلک سنوارنے میں مصروف ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ فورم کی سالگرہ سے پہلے اس میں کچھ ضروری تبدیلیاں لے آؤں۔ دیکھتے ہیں کہ محسن کی تحقیق اس ویک اینڈ پر کہاں تک پہنچتی ہے۔ :)
  8. نبیل

    القلم مہوش علی فونٹ

    مہوش، میں نے آپ کا تھریڈ مقفل کیا ہے تو آپ کو کسی اور موضوع کا دھیان آیا ہے۔ :) حیرت کی بات ہے کہ صفحہ اول پر اتنے دنوں سے آپ کے نام پر خوبصورت فونٹ کا نمونہ موجود ہے اور آپ نے اس طرح کبھی دھیان ہی نہیں دیا۔ :( سزا تو آپ کے لیے تجویز کی جانی چاہیے۔ :cool:
  9. نبیل

    ایم کیو ایم کے مقابلے میں دوسری تنظیموں کا عصبیتی رویہ

    مہوش، کیا آپ کو ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی اور موضوع نہیں ملتا؟ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ اس قسم کی پوسٹس سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ میں اس موضوع کو مقفل کر رہا ہوں۔ اور اگر اس موضوع کو کسی اور تھریڈ پر شروع کیا گیا تو اسے حذف کر دیا جائے گا۔
  10. نبیل

    اردو رباعیات

    اسد، آپ اپنی پرانی آئی ڈی کے بارے میں بتا دیں تو اس اکاؤنٹ کو آپ کے موجودہ اکاؤنٹ میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
  11. نبیل

    Advance Urdu Editor -- Beta Version

    میرے خیال میں تم لوگوں کو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کی بجائے پہلے سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کو مونو پر پورٹ کرنے پر کام کرنا چاہیے۔ اگر ایسا ہو جائے تو یہ بھی اہم پیشرفت ہوگی۔ ابھی تک لینکس پر اس طرز کا کوئی ٹیکسٹ ایڈیٹر موجود نہیں ہے، کم از کم میری معلومات کے مطابق۔
  12. نبیل

    جہاد میں درد سر اور بیماری کی فضیلت اور ہر طرح کی موت کے شہادت ہونے کا بیان

    بھائی، تو میں کونسا کسی سے بحث کرنا چاہ رہا ہوں۔ صرف ایک پوسٹ پر شکریہ کہا تھا، وہی لوگوں کی طبیعیت پر ناگوار گزر بیٹھا ہے۔ :)
  13. نبیل

    جہاد میں درد سر اور بیماری کی فضیلت اور ہر طرح کی موت کے شہادت ہونے کا بیان

    اور میں ایک مضمون کا مطالعہ کر رہا ہوں جس میں آج کل کی غنڈہ اور دہشت گرد تنظیموں کا حسن بن صباح کے فتنے اور خوارج سے تقابل پیش کیا گیا ہے۔ واقعی تاریخ اسلام کے ہر دور میں اس طرح کے فتنے موجود رہے ہیں جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر امت کو زوال کی طرف لے جاتے رہے ہیں۔
  14. نبیل

    جہاد میں درد سر اور بیماری کی فضیلت اور ہر طرح کی موت کے شہادت ہونے کا بیان

    ساجد، یہ آپ کو واجد سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے یہ سب کچھ کہاں سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔ وہ خود کبھی اس قابل نہیں رہا ہے کہ اپنی ہی پوسٹ میں پیش کیے گئے نکات کا دفاع کر سکے۔ اس لیے میں اس سے بات کرنا بھی وقت ضائع کرنے کے مترادف سمجھتا ہوں۔ جب دہشت گرد تنظیمیں قرانی آیات اور احدیث نبوی کو استعمال کرکے...
  15. نبیل

    مبارکباد ماہروں میں شامل

    فہد اطلاع کرکے گئے ہیں کہ وہ کچھ ہفتے کام کے سلسلے میں مصروف رہے ہیں گے۔ اللہ تعالی انہیں ان کے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین۔ فہد کو میری جانب سے بھی مبارکباد۔
  16. نبیل

    جہاد میں درد سر اور بیماری کی فضیلت اور ہر طرح کی موت کے شہادت ہونے کا بیان

    جناب مذاق کو مذاق ہی رہنا دیا جائے تو بہتر رہتا ہے۔ جو کچھ جیش اور لشکر جیسی دہشت گرد تنظیمیں مذہب کے نام پر کر رہی ہیں وہ بھی مذہب کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ہم لوگ دہشت گردی اور تخریب کاری کو ہی جہاد سمجھ بیٹھے ہیں۔ اس مذاق کی کوئی مذمت نہیں کرتا۔
  17. نبیل

    جہاد میں درد سر اور بیماری کی فضیلت اور ہر طرح کی موت کے شہادت ہونے کا بیان

    میں سپینوزا کے طنز سے لطف اندوز ہوا ہوں، اس میں مایوسی والی کیا بات ہے؟
  18. نبیل

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور وارثان منبر و محراب

    عمران، طاہرالقادری صاحب کی شخصیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ لیکن اس تواتر سے طاہرالقادری صاحب کی شخصیت کو قد آور ثابت کرنے کی کوشش سے آپ کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اسلام اور عصر حاضر کا زمرہ کسی ایک شخصیت کی مدح و تحسین کے لیے مختص نہیں کیا جا سکتا۔
  19. نبیل

    Advance Urdu Editor -- Beta Version

    شکریہ وقاص۔ کیا رچ ٹیکسٹ کنٹرول استعمال کیا ہے؟ کچھ سکرین شاٹس فراہم کر دو تو اس کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔
  20. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    شکریہ چاند بابو، آپ بھی تو آخر اردو کی ترویج کی خاطر سرگرم ہیں ناں۔۔ :)
Top