سامان گاڑی کی ڈگی میں رکھ دواور فرنٹ سیٹ پر بیٹھ جاؤ۔ میں نے عارف سے کہااور خود ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھا۔ عارف(جو کہ فقط دو دن قبل گھر کے کام کاج کے لیے رکھا ملازم تھا) سامان ڈگی میں رکھ کر میرے ساتھ آبیٹھا- عارف کا تعلق تو سکردو سے تھا لیکن فکر معاش اسے کھینچ کر جڑواں شہروں تک لے آئی تھی۔اور...