نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    شعر بھی اپنا حوالہ بن سکے تو بڑی بات ہے۔ میں نے کبھی اختصاص سے کام نہیں لیا۔ اردو میں بھی لکھا، پنجابی میں بھی، اردو سے پنجابی اور فارسی سے پنجابی میں ترجمے بھی کئے۔ غزل بھی کہی نظم بھی، اور رباعی کو بھی چھیڑا۔ ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘ احباب کی نظروں سے گزر چکی۔ ’’مجھے اک نظم کہنی تھی‘‘ ان شاء اللہ...
  2. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    آداب! میرے لئے اصولاً یہ فخر کی بات ہونی چاہئے کہ مجھے اس سوال نامے میں شامل کیا گیا، مگر اس کو کیا کہوں کہ یہی بات فکر کی بات بن رہی ہے۔ میں نے مؤقر احباب کے جوابات پڑھنے سے ارادتاً گریز کیا ہے، تاکہ یہ کہہ سکوں کہ: میری زباں سے پھوٹے ہیں سو میرے ہیں زہریلے کانٹے کس سے منسوب کروں ۔۔۔
  3. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ آپ کی دعوت پر چلا تو آیا ہوں یہاں، مگر سوچ رہا کہ میں کہوں گا کیا؟۔ خاموشی کا بھرم تو آپ جانتے ہیں بہت ہوتا ہے، اپنے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی۔ بہرحال، کچھ نہ کچھ تو کہنا ہی پڑے گا، اس خدشہ کے باوجود کہ: اسی لئے تو میں کہہ رہا تھا کہ کچھ نہ کہنا صدا نے اندر کا...
  4. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    مطلع اور مقطع (اگر تخلص کی شرط پر سختی کریں تو آخری شعر) یہ دونوں بہت اہم ہیں۔ میں ذاتی طور پر ’’مطلع برائے مطلع‘‘ کا قائل نہیں ہوں۔ اقبال نے بہت غزلوں میں ایسا کیا کہ مطلع کہا ہی نہیں، میں بھی ایسا کر جاتا ہوں۔ ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘ میں دیکھئے گا کچھ غزلیں مطلع کے بغیر ہیں، یہ ایک دوسری بحث ہے...
  5. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    کتابِ زیست والے شعر پر آپ کی اپنی رائے دو انتہاؤں پر ہے (اگر یہ اچھا ہے تو بھی بلا کا ہے اور اگر برا ہے تو بھی بلا کا ہے)۔ اسی بات کو پرکھئے۔ اس شعر میں وہ کیا چیز ہے جو اسے ’’بلا کا اچھا‘‘ بنا رہی ہے؟ اس کو مارک کر لیجئے اور اسے اپنے دوسرے اشعار میں بھی جہاں ہو سکے کام میں لائیے۔ دوسری طرف وہ...
  6. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    جناب الف عین صاحب۔ ’’عجزِ بیان‘‘ کیا ہے اور یہ ’’ابہام‘‘ سے کس حد تک مختلف ہے۔ اپنا خیال بیان کئے دیتا ہوں، تصحیح کر دیجئے گا۔ ابہام یہ ہے کہ شاعر کی بات قاری تک پہنچ نہیں پائی، اس عدم ترسیل کی ایک سو ایک وجوہات ہو سکتی ہیں یا ان میں سے کوئی ایک، دو، تین۔ نکتہ یہ ہے کہ ’’بات قاری تک پہنچ نہیں...
  7. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    میرا ایک خدشہ تو درست ثابت ہوا، (جلدی والا)، جلدی نہ کِیا کیجئے۔ وہی بات دوبارہ آ گئی کہ آپ نے ایک غزل کہی، دو کہیں، دس کہیں؛ ان کو دیکھتے رہئے پہلے پانچ سات دن۔ خود آپ کو بہت کچھ سوجھے گا، ایک تو اس عمل میں مزید لکھنے کی تحریک ملتی ہے دوسرے اپنے لکھے پر آپ کا اپنا پیمانہ۔ میں نے اپنے سینئرز سے...
  8. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    تفصیل سے بات ہوگی، ان شاءاللہ۔ مگر پہلے ناشتہ! ۔۔ آج کسی وقت آپ کے سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    جناب محمد وارث کی خدمت میں بہت آداب۔ کیا جانے آپ کہہ دیں کہ جی ’’ہتھ ہولا رکھو‘ ذرا‘‘۔ (جملہء معترضہ)۔
  10. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    یہاں بھی ایک چیز رہ گئی۔ جس طور کا مضمون ہے اس طور کی قوت الفاظ میں نہیں ہے۔ دوسرے مصرعے میں ایک لسانی مسئلہ بھی ہے۔ ’’نہیں ہے‘‘ ’’کشتیوں میں‘‘ ۔۔۔ یہاں ’’نہیں ہیں‘‘ کا تقاضا ہے۔ اور ’’نہیں ہے‘‘ ’’نہیں ہیں‘‘ دونوں صورتوں میں وزن برابر رہتا ہے۔ دیکھ لیجئے گا، جو اچھا لگے اپنا لیجئے۔ بہت آداب،...
  11. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    ہمیں آسمان تک جانا ہے! یا جانا تھا! یہ ہوتا تو دوسرے مصرعے کا حسنِ بیان قابلِ دید و داد ہوتا۔ توجہ فرمائیے گا۔ جناب شاہد شاہنواز صاحب۔ یہ جو میں ایسی کڑوی کسیلی باتیں کر رہا ہوں اس کا مقصد ’’حوصلہ شکنی‘‘ یا ’’ایویں کی نفی‘‘ نہ سمجھئے گا۔ مجھے آپ کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے کہ آپ ان مضامین کو...
  12. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    بات مجھ پر نہیں کھلی صاحب۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    پتہ نہیں کیوں، مگر یہ شعر کھینچ نہیں رہا۔ دوسرے مصرعے میں ’’تعقیدِ لفظی‘‘ اس کی وجہ ہے؟ یا پہلے مصرعے کی ’’بندش‘‘؟۔ جناب الف عین بہتر بتا سکتے ہیں۔ ۔
  14. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    پہلا مصرع کمزور ہے۔ اس کو بارِ دِگر دیکھئے گا۔
  15. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    وہ کوہسار کیا جو بس جما رہے ہلا سکے مگر نہ اک چٹان تک یہاں مجھے کچھ ابہام ہو رہا ہے۔ کوہسار کی تو فطرت ہے جمے رہنا، سو اُس کو عام حالات میں تو جمے رہنا چاہئے۔ ہاں اس کو ہلانا ہے تو کوئی مضبوط سبب لے کے آئیے۔ چٹان کو ہلانا بھی پہاڑ کا منصب نہیں، یہ تو کسی زلزلے کا منصب ہے۔ مجھے یہاں پہاڑ کی...
  16. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    ہمیں زبان دی کسی کے پیار نے نہ ہوسکا مگر وہی بیان تک یہاں بھی وہی مسئلہ ہے، تاہم بات قاری تک پہنچ رہی ہے، الفاظ البتہ ساتھ نہیں دے رہے۔ اس کو غالباً ’’عجزِ بیان‘‘ کہا جاتا ہے؟ الف عین صاحب!۔
  17. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    اچھا شعر ہے۔ اگرچہ مضمون پرانا ہے۔ ایک شعر دیکھئے: کوئی ابر تھا کہ وہ جھیل تھی کہ سراب تھا سو بتائیے کہیں پائیے جو سراغِ دل ۔۔۔۔۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    اس پر کچھ بات ہو چکی۔ مجھے یہ مضمون تشنہ لگ رہا ہے۔ اس ’’آگ‘‘ میں کوئی بات ایسی تھی، جو یہاں مذکور نہیں ہے۔ قاری کا دھیان تو یہاں کئی سمتوں میں جائے گا، مگر تشفی شاید نہ ہو سکے کہ وہ آگ جو زمین سے آسمان تک پھیلی ہوئی تھی اور اس کی طرف دھیان تک نہیں گیا، تو ایک وجہ دھیان کے نہ جانے کی بھی ہونی...
  19. محمد یعقوب آسی

    نہیں گیا تھا جس کی سمت دھیان تک ۔۔۔ برائے تنقید

    دیگر فنیات اور لفظیات پر بعد میں کچھ عرض کروں گا۔ ان شاء اللہ۔
Top