نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی۔۔!

    بہت ہی عمدہ! قرۃالعین اعوان۔ اللہ ہم سب کو اس بے بہا نعمت سے مستفیض ہونے کی توفیق دے۔ آمین!۔
  2. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    جی ہاں! یہ تھا تو ’’مضبوط‘‘، یہاں کچھ زیادہ ہی ’’مظبوط‘‘ ہو گیا۔ ٹائپنگ میں ایسا ہو جایا کرتا ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    صاحبان و صاحبات، کی خدمت میں اپنی جمع پونجی سے اردو نظموں کا ایک مختصر سا مجموعہ مجھے اک نظم کہنی تھی ان پیج فائل: http://www.4shared.com/file/QXsCobsJ/M_Y_Assy_--_mujhay_ik_nazm_keh.html? اور پی ڈی ایف فائل: http://www.4shared.com/office/nwMmeg-W/M_Y_Assy_--_mujhay_ik_nazm_keh.html...
  4. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    حوصلہ فزائی کے لئے ممنون ہوں، صاحبان۔ اس کا کم از کم آدھا کریڈٹ پرنسس خدیجہ کو جاتا ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    ایک ہلکی پھلکی تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور !!! احباب کی خدمت میں نیوکاسٹر کا خط ۔۔۔۔۔۔۔ اس کا مرکزی خیال فیس بک پر ’’پرنسس خدیجہ‘‘ کی ایک پوسٹ سے ماخوذ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیوز کاسٹر کا اپنے محبوب کے نام خط ۔ تحریر و پیش کش ۔۔۔ شائستہ ریاض عرف شانو۔ جنابِ محبوبِ کامدار اور چند دنوں بعد بننے...
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    یا اللہ خیر! ۔۔ احباب کا حسنِ ظن ہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    نو واردان بھی تو ہم عصروں میں آتے ہیں۔ آپ کا سوال واضح نہیں ہے۔ اگر اسے یوں سمجھا جائے کہ منجھے ہوئے شعراء اور نوواردانِ شعر میں معیار کا کیا فرق ہے، تو بھی بات کرنا خاصا مشکل ہے۔ ہمیں اس سوال کو مختلف اجزاء میں تقسیم کرنا ہو گا۔ الف۔ نووارد کون ہے، اور پرانا کون ہے؟ ب۔ کیا ان کے کلام میں معیار...
  8. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    اسلوب، اسلوب کے عناصر، اسلوب کیسے بنتا ہے ۔۔۔ یہ بہت بڑا موضوع ہے۔ میں خود کو اس قابل نہیں پاتا، مجھے اپنی کم مائیگی کا اعتراف ہے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    ’’حلقہ بندیوں کے باوصف گروہ بندیوں میں‘‘ ۔۔۔۔۔؟؟ اگر یہاں حلقہ بندی سے مراد ادبی تنظیموں اور حلقوں کا قیام ہے تو ایک بات کی وضاحت کر دوں۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ایک جگہ پر ایک حلقہ کے ہوتے ہوئے دوسرا صرف اس لئے قائم ہو کہ ’’کچھ لوگ‘‘ وہاں خوش نہیں ہیں۔ نئے حلقے بنا کرتے ہیں، اور اس کی کئی ایک...
  10. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    ضمناً بتاتا چلوں: کوئی سال بھر پہلے کی بات ہے روزنامہ ’’اوصاف‘‘ نے ایک سوال جاری کیا تھا، ادب کی ترقی اور ترویج میں ادبی تنظیموں اور سرکار کے کردار کی بات تھی۔ میں نے بھی اپنی گزارشات پیش کی تھیں، کمپیوٹر میں اس کی نقل مل گئی تو پیش کر دوں گا۔ ایک بات مجھے جونیئرز کے حوالے سے بھی کہنی ہے۔ میں...
  11. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    نہیں صاحب! ایسی کوئی بات نہیں۔ دیکھئے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ اور وہ جو معاشرتی انحطاط کی بات ہوئی تھی وہ یہاں بھی کارفرما ہے۔ شاعری اور وقت گزاری کا سوال بھی اس سے منسلک ہے۔ میرا اپنا تجربہ ہے کہ میں نے جو کچھ (ادب میں) سیکھا ہے اپنے متقدمین (سینئرز) سے سیکھا ہے۔ ان کی محفلوں میں بیٹھا...
  12. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    ۔۔۔ ۔۔ گزشتہ سے پیوستہ کتابیں لکھی جاتی ہیں! بہت، اور پہلے سے کہیں زیادہ اور کاروبار کا ایک سلسلہ جو اس سے مربوط ہے وہ بھی چل رہا ہے۔ بہت سے لوگ دوسروں کے غم و آلام کی کمائی کھا رہے ہیں۔ ادب کا پبلشر نئے نام سے بدکتا ہے، اسے معیار سے کیا لینا دینا۔ اسے ’’خصوصی ڈائجسٹ‘‘ اور ’’عمومی ڈائجسٹ‘‘...
  13. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    ۔۔۔۔۔ گزشتہ سے پیوستہ ادب کی اصناف میں انحطاط رونما ہوا جسے آخرکار سند تسلیم کر لیا گیا، تنقید اور تنقید نگاری میں پہلے یہ ہوتا تھا کہ نقاد تخلیق کار کی شین قاف بھی درست کرتا اور اس کی راہنمائی بھی کرتا۔ بہ ایں ہمہ اس عمل کو شاعر کی ’’آزادیء اظہار‘‘ پر پابندی سمجھا جانے لگا تو تنقید سمٹ کر...
  14. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    معیارات بدل گئے، پیمانے بدل گئے، محبت اور مؤدت کی جگہ آسائشوں کی دوڑ نے لے لی، تعلقات کی حیثیت ثانوی ہو گئی۔ بڑے شہروں میں انسان سے انسان کی دوری نے کچھ زیادہ رنگ دکھایا۔ ہم سہولیات کی دوڑ میں شامل ہوئے تو وہی سہولیات ضرورت بن گئیں اور تعیشات کو سہولیات کہا جانے لگا، پھر یہ بھی رفتہ رفتہ ضرورت...
  15. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    ادب رو بہ زوال نہیں ہے صاحب! اَقدار رو بہ زوال ہیں! اور ادب پر اگر کوئی زوال ہے تو وہ قدر کی حیثیت سے ہے۔ اس پر تفصیلی بات کریں گے، ان شاء اللہ۔ ابھی تھک گیا ہوں۔ بیٹھے بیٹھے اتنا کچھ ’’منہ زبانی‘‘ لکھ گیا ہوں۔ مزید پھر سہی۔
  16. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    وہ جو اوپر سوال گزرا ہے؟ وقت گزاری والا؟ اس کا تعلق تو شاعری کی اصلیت اور مقصدیت سے ہے، اسلوب نہیں۔ اسلوب کے بارے میں سوال آگے آتا ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    اس کا آدھا جواب تو اوپر ہو چکا۔ مختصر ترین الفاظ میں شاعری اظہارِ ذات کا ایک انداز ہے۔ اور بھی بہت سے انداز ہوا کرتے ہیں، وہ ایل الگ بحث ہے۔ شاعری، اگر کوئی حقیقی شاعری کرے، تو اس کی اتنی ہی جہتیں ہوں گی جتنی صاحبِ کلام کی شخصیت کی ہوں گی۔ شاعری کی دنیا میں مشاہیر کو مشاہیر کیوں کہا جاتا ہے؟ اس...
  18. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    کہنے کو بہت کچھ کہا گیا، یہ روح کا خلجان ہے یا نغمہ ہے، نا آسودگی کا نوحہ ہے یا آسودگی کا سامان ہے، پیمبری کا حصہ ہے یا پریشان خیالی کا مظہر ہے؛ و علٰی ہٰذاالقیاس۔ یہ خواص تو نثر میں بھی ہو سکتے ہیں۔ اور پھر یہ جتنے عناصر بیان کئے گئے ہیں اُن سب کو شعر کہنے والے کی شخصیت اور معاشرے میں اس کے...
  19. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    چاشنی شعر اور نثر دونوں کی اپنی اپنی ہے۔ البتہ بعض حوالوں سے شعر کو اولیت حاصل ہے۔ نثر میں آپ پر شعر جتنی پابندیاں نہیں ہوتیں، وہاں دیگر عناصر ہوتے ہیں۔ شعر میں سب سے پہلا معاملہ تو بحر، قافیہ، ردیف، صنفی تشکل (رباعی، خماسی، مسدس، مخمس، ترکیب بند، ترجیع بند؛ وغیرہ) کے تقاضوں کا ہے، اسلوب اور...
  20. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    یہ بات تو ہو گئی، کہ میں نے اپنے قلم پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ جو کچھ اپنے اندر سے اٹھا ہے، اس کو بس اپنی استعداد کی حد تک بنا سنوار کے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ سوال کا پہلا حصہ مجھ پر لاگو نہیں ہوتا۔ رہی بات شعر اور نثر کے تقابل کی، تو صاحبو! یہ بہت طویل بحث ہے۔ پہلے کھانا کھا لوں، پھر عرض...
Top