پچھلے کئی ماہ سے حیات بعدِ موت پر طویل غور و خوض جاری ہے۔ ایک لامحدود زندگی اور اس کے امکانات، انسان کے عقلی، اخلاقی اور جمالیاتی داعیات اور ان کی تسکین کے لیے سامان۔۔۔۔۔الغرض بے شمار سوالات ذہن میں بسیرا کیے ہوئے ہیں۔ اس پس منظر میں سوچیں بار بار اقبال کے اس شعر کا طواف کرتی رہیں۔ آپ نے جو شرح...