اس لمحہ میں ہمیں چاند دکھائی نہیں دیتا کیوں کہ اس کا روشن رُخ زمین سے پرلی طرف ہوتا ہے۔ چاند کا سفر شروع ہوتا ہے (جو در اصل جاری ہے: شروع ہونا ہم نے فرض کیا ہے) اور یہ سورج۔چاند۔زمین کے خطِ مستقیم سے پرے ہٹنے لگتا ہے۔ قمری زاویہ 168 ڈگری کے قریب ہوتا ہے تو چاند کے روشن رُخ یا 12 ڈگری کا حصہ ہمیں...