نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا

    مسلم ممالک کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری، یورپی یونین، برطانیہ، فرانس وغیرہ کے سربراہان نے ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت اور مخالفت کی ہے۔ لیکن مرزا صاحب آپ کی خوشی دیدنی ہے! :)
  2. محمد وارث

    فی الحال تو اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، برطانیہ،فرانس وغیرہ نے مخالفت کی ہے۔

    فی الحال تو اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، برطانیہ،فرانس وغیرہ نے مخالفت کی ہے۔
  3. محمد وارث

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    میرے لیے اس "دھرنا ایپیسوڈ" میں پاکستانی سیاست کے حوالے سے کچھ خدشات ہیں، بالترتیب (بلڈ پریشر بڑھنے کے لحاظ سے :) ) 1۔ کیا یہ صرف ایک وقتی کاروائی تھی اگر تھی تو رسیدہ بُود بلاے ولے بخیر گذشت، اللہ اللہ خیر صلیٰ، کام تمام ہوا۔ 2۔ کیا اس کا مقصد ممکنہ 2018ء الیکشنز میں ایک سنی بریلوی انتخابی...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر ما غم و نشاط ندارد تفاوتے بسیار ازیں بلندی و پستی گذشتہ ایم شاہزادی زیب النسا مخفی ہمارے لیے غم اور خوشی میں کوئی فرق نہیں اور دونوں کچھ معنی نہیں رکھتے کہ ہم اِن بلندیوں اور پستیوں سے بہت گزر چکے۔
  5. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شوق برہنہ پا چلتا تھا اور رستے پتھریلے تھے گِھستے گھستے گِھس گئے آخر کنکر جو نوکیلے تھے غلام محمد قاصر
  6. محمد وارث

    شفیق الرحمان انسانی ناک پر ایک تقریر اقتباس از انسانی تماشا

    یہ ہو سکتا ہے کہ انڈین میڈیکل کور میں کرنل کے عہدے پر رہے ہوں لیکن ان کے زیادہ حالات کہیں نہیں ملتے۔ انہوں نے اپنی ایک کتاب شاید 'دجلہ' میں اپنے نیوی میں ہونے کا برسبیل تذکرہ کیا تھا۔ ویسے ان کی کتابوں پر عہدہ نہیں لکھا ہوتا اور صرف "شفیق الرحمٰن" ہی طبع ہوتا ہے۔
  7. محمد وارث

    آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

    آج صبح بیگم نے کہا کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ کٹی ہوئی مُولی رکھ رہی ہوں کھا لینا، ابھی ڈبہ کھولا تو ساری کٹی ہوئی مولی کٹے ہوئے امرودوں میں بدل چکی تھی، اللہ ہی جانے یہ کونسی سائنس ہے، ریسرچ کرنی پڑے گی! :)
  8. محمد وارث

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

    اور آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کی پانچویں صبح 120 رنز سے فتح حاصل کر کے اس ایشیز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔
  9. محمد وارث

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    جی بالکل، اب یہ ایک زبردست سیاسی ایشو بنے گا۔ ن لیگ نے بھی بارہ ربیع الاول اہتمام سے منایا ہے اور پی پی پی بھی پیچھے نہیں رہے گی۔
  10. محمد وارث

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    ختم نبوت کا ایشو، پاکستان کے آئندہ انتخابات میں ایک اہم ایشو بننے جا رہا ہے، ثبوت کے طور پر یہ تصویر دیکھیے، اے این پی ختم نبوت دفتر کھول رہی ہے:
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شنیدم مردمِ افسانہ گو را دوست می داری اگر رخصت دہی من ہم عجب افسانہ ای دارم قتیل لاہوری میں نے سُنا کہ تُو افسانہ گو لوگوں کو عزیز رکھتا ہے، اگر تُو اجازت دے تو میں بھی عجب ہی افسانہ رکھتا ہوں۔
  12. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک لگی کے دو ہیں اثر اور دونوں حسبِ مراتب ہیں لو جو لگائے شمع کھڑی ہے ، رقص میں ہے پروانہ بھی آرزو لکھنوی
  13. محمد وارث

    آج کی تصویر

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کا ایک زریں باب بند ہو گیا۔ کپور فیملی کی دوسری نسل کا آخری چراغ (ششی کپور) گُل ہوگیا۔ پرتھوی راج کپور اپنے تینوں بیٹوں ، راج کپور، شمی کپور اور ششی کپور کے ساتھ۔
  14. محمد وارث

    شفیق الرحمان انسانی ناک پر ایک تقریر اقتباس از انسانی تماشا

    خلیل صاحب قبلہ، آپ نے ایڈمرل شفیق الرحمٰن صاحب کو کرنیلی بھی عطا کر دی، کرنل محمد خان صاحب مائنڈ نہ کر جائیں! :)
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دونوں مزاح نگار یعنی کرنل محمد خان اور ایڈمرل شفیق الرحمٰن ایک ہی عہد کے ہیں اور دونوں ہی برٹش انڈیا کی فوج میں تھے اور جیسا میرے ساتھ ہوا ویسا بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا ہوگا یعنی اگر ایک کو پڑھا تو دوسرے کو بھی ساتھ ہی میں پڑھا، سو ہو سکتا ہے اسی وجہ سے لوگوں کو مغالطہ ہوتا ہو۔ ویسے شاید شفیق...
  16. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شفیق الرحمٰن کرنل نہیں تھے بلکہ ڈاکٹر اور ایڈمرل تھے، برٹش انڈیا کی فوج میں انڈین میڈیکل سروس میں رہے، پاکستان بننے کے بعد نیوی میں چلے گئے اور سرجن ریئر ایڈمرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ جو کرنل ادیب مشہور ہیں وہ کرنل محمد خان ہیں! :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بُوئے یارِ من ازیں سُست وفا می آید گلم از دست بگیرید کہ از کار شدم نظیری نیشاپوری اِس سُست وفا (جلد چلے جانے والے بد عہد) سے مجھے اپنے محبوب کی خوشبو آتی ہے، (یارو) پُھول کو میرے ہاتھ سے لے لو کہ میں تو گیا کام سے۔
  18. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جلا کے مشعلِ جاں ہم جُنوں صفات چلے جو گھر کو آگ لگائے ہمارے سات چلے مجروح سلطانپوری
  19. محمد وارث

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    ڈاکٹر صاحب اسے ایک پنتھ دو کاج کہتے ہیں شاید، آپ اس تحریر سے ختمِ نبوت کے ساتھ ساتھ ضرورتِ ولایت بھی ثابت کرنا چاہتے ہیں! :)
Top