نتائج تلاش

  1. نبیل

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    عارف تصحیح کا شکریہ۔ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سے میری مراد ان ڈیزائن اور مائیکروسوفٹ پبلشر جیسے سوفٹویر ہیں جن میں صرف ٹیکسٹ پروسیسنگ ہی نہیں ہوتی بلکہ ان کا فوکس پرنٹ لے آؤٹ پر ہوتا ہے۔ پبلشنگ انڈسٹری میں یہی سوفٹویر استعمال کیے جاتے ہیں۔
  2. نبیل

    مشہور مصنف مائیکل کرشٹن کا انتقال

    آج مجھے یہ خبر پڑھ کر دھچکا لگا کہ میرے پسندندہ مصنف مائیکل کرشٹن 66 سال عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مائیکل کرشٹن دور حاضر کے مقبول ترین سائنس فکشن رائٹرز میں سے تھے۔ مائیکل کرشٹن ایک سائنسدان، ڈاکٹر، سکرین رائٹر اور فلم میکر تھے لیکن ان کی شہرت کی اصل وجہ ان کے ٹیکنو تھرلر ناول تھے۔ ان کا مشہور...
  3. نبیل

    ترسیمہ جات کی سورٹنگ پر کام!

    عارف، میں وہ پروگرام ڈھونڈ کر یہاں فراہم کردوں گا۔ یہ لینکس اور ونڈوز پر ایک طرح سے ہی چلتا ہے۔
  4. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    شاکر، میں اپنی مرضی کے فیصلے صادر کرنا پسند نہیں کرتا۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ سب کے مشورے سے ہی کام آگے بڑھے۔ ioncube لوڈر ہماری ہوسٹنگ پر بھی موجود نہیں ہے۔ اگرچہ ہم کسٹم پی ایچ پی کمپائل کرکے آئن کیوب ایکسٹنیشن شامل کر سکتے ہیں لیکن اس کام میں بھی کچھ رسک ہے۔ مجھے معلوم نہیں ہے کہ تصویری اردو...
  5. نبیل

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    میں گزارش کر چکا ہوں کہ اس تھریڈ پر صرف ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے حوالے سے علوی نستعلیق کے استعمال کے تجربات پر گفتگو کی جائے گی۔ دوسرے سوفٹویر کے لیے علیحدہ موضوعات موجود ہیں۔
  6. نبیل

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    شکریہ عارف انجم۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انک سکیپ اور گمپ پر علوی نستعلیق ٹھیک چل رہا ہے۔ سکرین شاٹس میں کوئی حرف ٹوٹے ہوئے بھی نظر نہیں آ رہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی نان لگیچر لفظ موجود نہ ہو۔ بدقسمتی سے سکریبس میں ابھی تک پیچیدہ سکرپٹس کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔ اس سلسلے میں تحقیق کرنی پڑے گی...
  7. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میڈیا وکی پر مبنی سائٹ سیٹ اپ کرنے کا بنیادی مقصد مشترکہ طور پر مواد کی تدوین کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا اور وکی سوفٹویر اس کام کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ وکی سائٹ کی غیر فعالیت کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی وجہ خود میرا اس کی نظامت کو وقت نہ دے سکنا ہے۔ دوسرے فورم پر کام کرنے...
  8. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میرے خیال میں سرور پر پی ڈی ایف جنریٹ کرنےکی آپشن ٹھیک نہیں رہے گی۔ پی ڈی ایف علیحدہ سے بنا کر اپلوڈ کرنا ہی بہتر رہے گا۔ پی ایچ پی میں خودکار طریقے سے اردو پی ڈی ایف جنریٹ کرنا علیحدہ سے تکنیکی چیلنج ہے۔ اگر یہ ممکن ہو بھی جائے تو اس کے ذریعے کوئی مناسب فارمیٹنگ حاصل کرنا نہایت دشوار ہوگا۔ میری...
  9. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    آپ کی بات درست ہے زیک۔ محض ایک سی ایم ایس خواہ وہ کتنا ہی اچھا کیو‌ں نہ ہو، لائبریری کا محض فرنٹ اینڈ بن سکتا ہے، اس سے لائبریری پراجیکٹ کے اصل کام یعنی کتابوں کی تدوین پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ میں اس بارے میں جلد ہی کچھ لکھوں گا۔ ایک زمانے میں یہاں لائبریری پراجیکٹ پر کافی منظم کام ہوتا تھا۔ اس...
  10. نبیل

    تاسف میری خالہ کی وفات

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔ آمین۔ بے شک ہر ذی نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو موت کو یاد کرنے کی اور ہمیں اپنے اعمال کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
  11. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میرے خیال میں علیحدہ ڈاؤنلوڈ سیکشن کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہتی ہے۔ مکی بھائی نے گزشتہ دنوں کچھ لائبریری سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن پر کام کیا تھا اور استعمال میں یہ ڈاؤنلوڈ منیجر سے ملتے جلتے ہی تھے۔
  12. نبیل

    ترسیمہ جات کی سورٹنگ پر کام!

    ڈھونڈنا پڑے گا۔ تمہیں ایک دم کیسے شوق چرایا ہے لگیچر سورٹ کرنے کا؟
  13. نبیل

    علوی نستعلیق کا لائسنس

    میرے خیال میں فی الحال جی پی ایل مناسب نہیں رہے گا۔ جی پی ایل کا مطلب فونٹ کا وولٹ سورس ریلیز کرنا بھی ہوگا جو کہ اس سٹیج پر ٹھیک نہیں ہوگا۔ کوئی ایسا لائسنس دیکھیں جس میں صرف فونٹ کو فری فراہم کرنے کی ضرورت پیش آئے۔
  14. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میں نے اوپر سوال پڑھا ہے کہ جملہ سائٹ میں پی ڈی ایف کو بطور ڈاؤنلوڈ مہیا کرنے کا کیا بندوبست ہوگا۔ کیا اس مقصد کے لیے جملہ کی DocMan ایکسٹینشن تسلی بخش نہیں ہے؟
  15. نبیل

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    بالکل ٹھیک ہے، میں سوچا کہ ایک لاکھ ایک ویں مرتبہ اس مسئلے کا ذکر کر دوں۔ ان مسائل کا ذکر کرنے کا مقصد اپنے تجربات شیئر کرنا ہوتا کہ شاید کسی کو اس کا حل معلوم ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ایڈوبی کی پراڈکٹس میں مستقبل میں cursive فونٹس کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ہیکر ایڈوبی کی...
  16. نبیل

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    ہا ہا ہا۔۔ زبردست لے آؤٹ ہے اور کیا خوب اخبار ہے۔ :) کیا تم ہی اس اخبار کے مدیر ہو؟ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں مائیکروسوفٹ پبلشر کا استعمال بہت پھیلنے والا ہے کیونکہ یہ اس وقت واحد ڈی ٹی پی پیکج ہے جوعلوی نستعلیق کو سپورٹ کر رہا ہے۔ اور میرے خیال میں مائیکروسوفٹ پبلشر انپیج سے کئی نوری...
  17. نبیل

    سکربڈ کے ذریعے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس شیئر کریں! (آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ دستیاب)

    اتفاق کی بات ہے کہ اسی سائٹ پر فردوس بریں کا ایک اور نسخہ بھی موجود ہے جو کہ تصویری مواد پر مبنی ہے۔ ذہل میں میں اس کی پی ڈی ایف بھی شیئر کر رہا ہوں۔ 2429433&access_key=key-1hlzxclittyphvqbqb5u&page=
  18. نبیل

    سکربڈ کے ذریعے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس شیئر کریں! (آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ دستیاب)

    اپڈیٹ: اب سکربڈ سے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس شیئر کرنے کے لیے آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ کا انتظام کر دیا گیا ہے یعنی ان کا صرف یو آر ایل پوسٹ کر دینا کافی ہے۔ اس طرح ذیل میں بیان کردہ بی بی کوڈ کا استعمال اب غیر ضروری ہو گیا ہے۔ Scribd ایک ڈاکومنٹ شئیرنگ سروس ہے جہاں پی ڈی ایف ڈاکومنٹس اپلوڈ کرکے...
Top