نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کس شخصیت سے ملنا چاہتے ہیں اور کیوں؟

    اگر دونوں ایک ہی جگہ ہوئے تو، جس کی کم ہی امید ہے! :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بپرس امر کا صیغہ ہے یعنی پوچھ، اور مپرس نفی کا یعنی مت پوچھ۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قتیل فائدۂ عاشقی بپرس از من گنہ نکردہ ام و قتل را سزاوارم قتیل لاہوری قتیل، عاشقی کا فائدہ مجھ سے پوچھ کہ میں نے کوئی گناہ بھی نہیں کیا اور قتل کا سزاوار بھی ہوں۔
  4. محمد وارث

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

    انگلینڈ کی برتری بہت زیادہ نہیں ہوئی، میچ اب بھی نتیجہ دے سکتا ہے۔ چوتھی اننگز میں 150 سے اوپر کا ٹارگٹ بھی انگلینڈ کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔
  5. محمد وارث

    آپ کس شخصیت سے ملنا چاہتے ہیں اور کیوں؟

    مرزا غالب سے۔ ملنے کے لیے سفر ضروری ہے جس کے لیے میں پر تول ہی رہا ہوں۔ :)
  6. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    شاید یہ مطلب نہیں ہے۔ اہلسنت کے چار آئمہ کے مقلدین کی، جہاں تک میرے علم میں ہے، اس میں رائے یہ ہے کہ درست چاروں کو سمجھتے ہیں لیکن اختلافی امور میں فالو صرف ان کو کرتے ہیں جن کے مقلد ہیں۔
  7. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    ڈاکٹر صاحب میں نے ان موضوعات پر مطالعہ بہت سال ہوئے چھوڑ رکھا ہے سو ریفرنس ڈھونڈنا تو شاید میرے لیے ممکن نہ ہو۔ ہاں یہاں کافی دوست ایسے ہیں جن کی اب بھی ان موضوعات پر گہری نظر ہوگی سو شاید وہ کچھ ارشاد فرمائیں۔ میرے خیال میں یہ ممانعت چوں چوں کا مربہ بننے سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔
  8. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھائی کو مبارکباد

    بہت شکریہ آپ کا، نوازش۔ :) شکریہ دوست! :) بہت شکریہ محترم۔ :) بہت شکریہ جناب، ممنون ہوں۔ بہت شکریہ ہادیہ، نیک خواہشات کے لیے ممنون ہوں۔ شکریہ یاز صاحب۔ شکریہ خان صاحب! :)
  9. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    ایسا نہیں ہے! فقہہ میں ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ مقلد ہیں اور کسی خاص امام کی تقلید کر رہے ہیں تو پھر ہر مسئلے میں اسی امام کی فقہہ کو فالو کرنا ہوگا، یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک مسئلہ آپ احناف سے لے لیں اور دوسرا حنابل سے یا تیسرا شوافع سے وغیرہ۔ گو مجھے بھی یہ دلکش لگتا ہے کہ ایک چیز ادھر...
  10. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    اس میں مذہب بدلنے والی کوئی بات نہیں۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو قرآن و حدیث کے بعد آئمہ نے اپنے اجتہاد و قیاس سے واضح کئیں سو ان میں اختلاف ہونا عام سی بات ہے۔
  11. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھائی کو مبارکباد

    شکریہ چوہدری صاحب! شکریہ لئیق صاحب! بہت شکریہ یوسف صاحب۔
  12. محمد وارث

    اردو میں مستعمل فارسی محاورات اور ضرب الامثال مع اردو ترجمہ

    آب آمد تیمم برخاست پانی آ گیا تو تیمم برخاست ہو گئی۔ یعنی اصل چیز مل جائے تو ثانوی اور متبادل چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔
  13. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھائی کو مبارکباد

    بہت شکریہ نقیبی صاحب۔ شکریہ چوہدری صاحب۔ مینوں تے انج لگدا اے جیویں شام ہو گئی اے! :) بہت شکریہ نعیم صاحب، نوازش آپ کی۔ شکریہ سرور صاحب!
  14. محمد وارث

    غالب کا پوسٹ مارٹم

    مجھے بھی کچھ ایسے ہی لگا، بقول میری بیگم کے "اگر تم غالب کے زمانے میں ہوتے تو غالب کو گلاس بنا بنا کے دیتے"۔ :)
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غالبِ خستہ کے بغیر، کون سے کام بند ہیں روئیے زار زار کیا؟ کیجئے ہائے ہائے کیوں؟
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ما نبودیم بدیں مرتبہ راضی غالب شعر خود خواہشِ آں کرد کہ گردد فنِ ما مرزا غالب دہلوی اے غالب، ہم تو اِس (شاعر ہونے کے بلند و بالا) مرتبے کے لیے راضی ہی نہ تھے (اور اس کی کوئی خواہش نہ رکھتے تھے)، یہ تو شاعری نے خود خواہش کی کہ وہ ہمارا فن بن جائے۔
  17. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھائی کو مبارکباد

    شکریہ زیک! بہت شکریہ عینی آپ کا، ممنون ہوں، سلامت رہیں! بہت شکریہ نظامی صاحب! شکریہ عثمان صاحب! :) بہت شکریہ جاسمن صاحبہ، نوازش آپ کی! بہت شکریہ قبلہ محترم! بہت شکریہ ربیع صاحب! شکریہ فرقان صاحب! دھنے واد ظہیر صاحب! :) شکریہ صدیقی صاحب! بہت شکریہ سعادت صاحب! :) شکریہ فہد صاحب! اسے ہی...
  18. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھائی کو مبارکباد

    شکریہ لاریب۔ بھئی آپ کی یادداشت تو واقعی بہت اچھی ہے۔ :) خوش رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کی دلی مرادیں پوری فرمائیں!
  19. محمد وارث

    اردو میں مستعمل فارسی محاورات اور ضرب الامثال مع اردو ترجمہ

    یہ عرفی شیرازی کا مصرع ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ اسے ضرب المثل سمجھا جاتا ہے۔ عرفی تو میندیش ز غوغائے رقیباں آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را
  20. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    یہ آپ نے مغلِ اعظم اکبر والی بات کہی ہے۔ اُس کو ایک مسئلے میں دشواری تھی، درباری ملا نے مشورہ دیا کہ حنفی قاضی کو بدل کر مالکی قاضی کو رکھ لو اور اُس سے فتویٰ لے لو جس سے وہ دشواری حل ہو جاتی تھی سو اُس نے ایسا ہی کیا۔
Top