بیعانۂ ہزار غلام است خندہ ات
صد بار بندۂ لبِ پُر خندہ ات شوم
وحشی بافقی
تیرا (ایک بار) مسکرانا ہزار غلاموں کا بیعانہ ہے۔ میں تیرے مسکراتے ہوئے لبوں کا سو بار غلام بن جاؤں۔
خوب۔
احمد صاحب اور ذیشان صاحب کا مجھے علم ہے کہ دونوں کی شادی ۲۰۱۷ میں ہوئی ہے۔ بدر الفاتح صاحب کا علم نہ تھا کہ شادی شدہ بلکہ صاحبِ اولاد بھی ہیں۔ اللہ کرے ڈاکٹر صاحب کی بھی سنی جائے! :)
آں کس کہ بہ تیغِ ستمِ عشقِ تو میرد
نبود ہوسِ زندگیش روزِ قیامت
میرزا شاہ حسین سپاہی
وہ کہ جو تیرے عشق کی تیغِ ستم سے مرتا ہے، اُس کو قیامت کے دن بھی زندگی کی خواہش نہیں ہوتی۔
میرے تو خیال میں انسان کا ضمیر اور اس کی نیت سب سے بہتر راہنمائی کرتی ہے۔ اگر طلاق دے دی اور اتفاق سے کچھ عرصے بعد پھر ایسے حالات بن گئے کہ وہ دونوں دوبارہ نکاح کر سکیں تو کچھ غلط نہیں۔ لیکن اگر طلاق کے چوتھے روز ہی پشیمانی میں دیواروں سے سر ٹکرانے کو جی چاہے اور پھر شارٹ کٹ ڈھونڈا جائے تو ایسی...
واللہ میں تو تنگ آ گیا ہوں اس چار چار کی رٹ سے، جدھر دیکھو چار، جدھر جاؤ چار، ارے یار چار سے پہلے تین بھی آتا ہے اور اس سے پہلے دو بھی بلکہ بہت سے سردی کے ماروں، کنواروں کے لیے تو ایک بھی!
بہ قتلم کوشی اے زیبا جوان و من دریں حیرت
کہ از قتلِ کہن پیرے چہ خیزد نوجوانے را
ہاتف اصفہانی
اے خوبصورت جوان محبوب، تُو میرے قتل کے لیے کوشاں ہے اور میں اس حیرت میں گم ہوں کہ ایک بوڑھے کے قتل سے نوجوانوں کو کیا بھی حاصل ہوتا ہے؟
دلِ دیوانہ را در حلقۂ زُلفِ دو تا کردی
کرم کردی، عطا کردی، روا کردی، بجا کردی
سید نصیرالدین نصیر
تُو نے (میرے) دیوانے دل کو اپنی دو لڑیوں والی زلفوں کے حلقے میں قید کر لیا، تُو نے کرم کیا، عطا کی، مناسب کیا، بجا کیا۔
ویسے ایک سرسری سا جملہ کہیں میری نظر سے گزرا تھا جس میں ایک ہندوستانی مفتی صاحب نے فتویٰ دیا تھا کہ ہندوستان نہ دارالحرب ہے نہ ہی دار الکفر۔ تفصیل ملے تو دلچسپ فتویٰ ہوگا یہ۔ شاید اس وجہ سے دیا گیا ہوگا کہ ہندوستان میں 'مسلم پرسنل لا' کے تحت مسلمانوں کے شرعی مسائل ان کی شرعیت کے مطابق ہی حل ہوتے...
آپ کی بات درست ہے صاحب لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے۔ ایک اسلامی ملک (دار السلام) میں اگر شریعت ہر پہلو سے اور ہر معاملے میں نافذ نہ ہو تو یہ مقامِ فکر اور مقامِ شرم ہے لیکن جو ممالک اسلامی نہیں ہیں اور وہاں مسلمان رہتے ہیں تو اس صورت میں ان مسلمانوں پر وہاں کے مقامی دساتیر یا قوانین پر عمل کرنے...