بہت کم لوگ اس حقیقت سے آشنا ہوں گے کہ مُنفرد لب و لہجے کے ممتاز شاعر قتیل شفائی شروع شروع میں ایک افسانہ نگار کے طور پر شہرِ ادب و فن میں وارد ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے اصل نام محمد اورنگ زیب کے نام سے کئی افسانے لکھے۔ پھر جب حصول معاش کے سلسلے میں وہ ہری پور سے راولپنڈی منتقل ہوئے تو ان کا قیام...