جذبہ ہمدردی اور انسانیت کی علمبردار تحریر - بچپن میں درسی کتابوں میں ہم ایسی کہانیاں پڑھتے ہیں اور جوں جوں بڑے ہوتے ہیں ان باتوں
کو بھول جاتے ہیں - موجودہ زمانہ رفتار کا ہے رُکنے اوردوسروں کے مصائب دیکھنے سمجھنے کا وقت ہی نہیں ان کے دُکھ محسوس کیسے کریں
رمضان المبارک کی آمد ہے ہم نے بھی کمرے کی صفائی اورکُرتے نکال کررکھے ہیں تراویح کے لیے اور کل سے دوستوں سے یقین دہانیاں ہورہی ہیں
کہ تراویح میں ضرورآنا - مجھے اس ماہ کی رونقیں اور معمولات بہت پسند ہیں کاش ساراسال اسی سلیقے اور سکونِ قلب سے گذرے