محترم شاکرالقادری صاحب کے نام
اسے معلوم تھی لفظوں کی حرمت
وہ تقدیسِ قلم سے باخبر ہے
وہ اپنے عہد کی تاریک شب میں
افق پر پھیلتا نورِ سحر ہے
محترم سید شہزاد ناصر صاحب کے نام
بس ایک دھن تھی اُسی دھن میںشعر کہتے رہے
تمام عمر ترے غم کی رو میں بہتے رہے
میں جتنی دیر ندی کے کنارے بیٹھا رہا
ردائے آب...