سرور و کیفِ دل پیہم نہیں ہے
دل ایماں سے ابھی مدغم نہیں ہے
خوشا قسمت ہجومِ غم ہے لیکن
سکونِ دل مرا برہم نہیں ہے
تمہاری فکر میں الجھاؤ ہو گا
مرے کہنے میں پیچ و خم نہیں ہے
محبت باعثِ آرام و جاں بھی
محبت سے وُجوبِ غم نہیں ہے
نہ کر اے بے خبر تحقیرِ انساں
کوئی انساں کسی سے کم نہیں ہے
ہزاروں رنج و...