نتائج تلاش

  1. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    کسی کا در نہ کوئی آستانہ آگے تھا اُس آشنا کا تو دل میں ٹھکانہ آگے تھا میں خوش نشیں تھا کہ دو گام ہی تو جانا تھا میں دیکھتا ہوں تو کوسوں زمانہ آگے تھا کہانیاں بھی انہیں سانحوں سے بنتی ہیں جو رنج جھیل رہا ہوں، فسانہ آگے تھا سنا ہے اہلِ ہوس اب وفا کے گاہک ہیں یہ...
  2. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    جس طرف جائیں زمانہ رو برو آ جائے ہے اے خیالِ یار اگر ایسے میں تو آ جائے ہے پھر کوئی چارہ گروں کے ناز اٹھائے کس لئے وحشیوں کو بھی اگر کارِ رفو آ جائے ہے پھر کہاں دنیا جہاں کے تذکرے اک بار اگر ذکر تیرا درمیانِ گفتگو آ جائے ہے ہم تہی...
  3. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    جل جانے کی حسرت بھی ہو پانی میں بھی رہنا کچھ سہل نہیں عہدِ جوانی میں بھی رہنا یہ کیا کہ رہے تازہ رفاقت کی للک بھی اور محو کسی یاد پرانی میں بھی رہنا کردار ہی ایسا تھا کہ اے صاحبِ تمثیل اچھا نہ لگا ہم کو کہانی میں بھی رہنا اے دل تے قاتل...
  4. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    میری تنہائی میں مجھ سے گفتگو کرتا ہے کون تُو نہیں ہوتا تو میری جستجو کرتا ہے کون کس کا خنجر ہے جو کر دیتا ہے سینے کو دو نیم پھر پشیمانی میں زخمِ دل رفو کرتا ہے کون اِس خرابے میں بگولہ سی پھر ے ہے کس کی یاد اِس دیارِ رفتگاں میں ہاؤ ہو کرتا ہے کون خوف کس کا ہے کہ اپنے آپ سے چھپتا...
  5. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    عمر بھر کا مان ٹوٹا اور کیا موڑ آیا ساتھ چُھوٹا اور کیا کون سچ کہتا ہے سچ سنتا ہے کون میں بھی جُھوٹا تُو بھی جُھوٹا اور کیا جان سے جانا ضروری تو نہیں عاشقی میں سر تو پُھوٹا اور کیا ہوتے ہوتےلعل پتھر ہو گئے رفتہ رفتہ رنگ چُھوٹا اور کیا رہ گیا تھا یاد کا رشتہ فقط آخرش یہ پُل بھی ٹُوٹا اور...
  6. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    ہم تو خوش تھے کہ چلو دل کا جنوں کچھ کم ہے اب جو آرام بہت ہے تو سکوں کچھ کم ہے رنگِ گریہ نے دکھائی نہیں اگلی سی بہار اب کے لگتا ہے کہ آمیزشِ خوں کچھ کم ہے اب ترا ہجر مسلسل ہے تو یہ بھید کُھلا غمِ دل سے غمِ دنیا کا فسوں کچھ کم ہے...
  7. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    وہ قرب و ہجر کے سب روز و شب گذارے ہوئے ہمارے شعر بنے یا سُخن تمہارے ہوئے قمار خانۂ شہرِ وفا میں حوصلہ رکھ یہاں تو جشن مناتے ہیں لوگ ہارے ہوئے حرم تو خیر مگر بتکدے ہیں کیوں ویراں تو کیا خدا کو صنم آشنا بھی پیارے ہوئے جو اشک جذب ہوئے میری تیری آنکھوں میں یہاں...
  8. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    تجھ کو بُھولے ہیں تو کچھ دوش زمانے کا نہ تھا اب کے لگتا ہے کہ یہ دکھ ہی ٹھکانے کا نہ تھا یہ جو مقتل سے بچا لائے سروں کو اپنے ان میں اک شخص بھی کیا میرے گھرانے کا نہ تھا ہر برس تازہ کِیا عہدِ محبت کو عبث اب کُھلا ہے کہ یہ تہوار منانے کا نہ تھا اب کے بے فصل بھی صحرا گل و گلزار سا ہے ورنہ یہ...
  9. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    زباں پہ حرف سے پہلے ہی زخم آ جاتا یہ حالِ دل تھا تو کیا حالِ دل کہا جاتا میں حیرتی ہوں کہ سارا جہاں ہے سحرِ زدہ جو دیکھتا تھا اسے دیکھتا چلا جاتا وفا کا نام ہے ناکامئ محبت سے وگرنہ کوئے ہوس تک یہ سلسلہ جاتا اگر یہ زخم نہ بھرتا تو دل نہیں دکھتا اگر...
  10. محمد بلال اعظم

    "اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب" پہ تبصرہ جات

    یہ بھی ٹھیک ہے۔ لیکن اس میں سے صرف 15 یا 20 نظمیں اور غزلیں ہی مجھے نیٹ پہ ملی ہیں، اب تو اسے کر لیتے ہیں مکمل، پھر آئندہ سے جو کتب میرے پاس موجود ہیں، اُس میں سے جس کا آپ کہیں گے، وہ کر لیں گے۔
  11. محمد بلال اعظم

    Nuance Dragon NaturallySpeaking v12.0 Premium

    اس سافٹ وئیر کا سائز کتنا ہے؟
  12. محمد بلال اعظم

    ایک غزل میرے دوستوں کے لیے :)

    دل سے مملکت ہوئنگ خوش رہئے فہیم بھائی
  13. محمد بلال اعظم

    "اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب" پہ تبصرہ جات

    "اے عشق جنوں پیشہ" پہ تبصرہ جات یہاں کیجئے۔ استادِ محترم الف عین صاحب مقدس آپی قیصرانی صاحب عائشہ عزیز آپی
  14. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    رقص میں کل شب ہوئی کسی سے ملاقات رقص میں وہ کب تھی زندگی تھی مرے ساتھ رقص میں اک دوسرے کو تھامے ہوئے بے سبب نہ تھے محسوس کی ہے گردشِ حالات رقص میں اُس کے بدن کی آنچ مرے دل تک آ گئی آوارہ ہو رہے تھے مرے ہاتھ رقص میں وہ ایڑیوں پہ مثلِ زمیں گھومتی رہی سات آسماں تھے رقص کناں ساتھ رقص میں...
  15. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    چل نکلتی ہیں غمِ یار سے باتیں کیا کیا ہم نے بھی کیں در و دیوار سے باتیں کیا کیا بات بن آئی ہے پھر سے کہ مرے بارے میں اُس نے پوچھیں مرے غم خوار سے باتیں کیا کیا لوگ لب بستہ اگر ہوں تو نکل آتی ہیں چپ کے پیرایۂ اظہار سے باتیں کیا کیا کسی سودائی کا قصہ کسی ہرجائی کی بات...
  16. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں اُس کی ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا پر طرح کی بے سرو سامانیوں کے باوجود آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول شاخ سے...
  17. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    پیشِ جاناں سخن آشفتہ سری ہے، خاموش تو جو گویا ہے تری بے خبری ہے خاموش دل کو ایک فیصلہ کرنا ہے ترے بارے میں اِس گھڑی جان ہتھیلی پہ دھری ہے، خاموش اب کے شب گزری تو اک تیری مری بات نہیں شہر کا شہر چراغِ سحری ہے خاموش نالۂ نے، شررِ سنگ،...
  18. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    روگ ایسے بھی غمِ یار سے لگ جاتے ہیں در سے اُٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہے بعد میں سینکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے پھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں بے بسی بھی کبھی قربت کا سبب بنتی ہے رو نہ پائیں تو...
  19. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    جنتِ گوش بنی مجھ سے گنہگار کی بات آ گئی تھی مرے لب پر میرے دلدار کی بات وہ نہیں ہے تو یونہی دل کو دُکھانے کے لئے چھیڑ دی ہم نے کسی یارِ دل آزار کی بات اُس ستمگر کو سبھی لوگ بُرا کہتے ہیں کوئی سنتا ہی نہیں مرے غم خوار کی بات خود کو بیچیں تو کہاں ہم کہ دل و جاں...
  20. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    مثالِ دستِ زلیخا تپاک چاہتا ہے یہ دل بھی دامنِ یوسف ہے چاک چاہتا ہے دعائیں دو مرے قاتل کو تم کہ شہر کا شہر اُسی کے ہاتھ سے ہونا ہلاک چاہتا ہے فسانہ گو بھی کرے کیا کہ ہو کوئی سرِ بزم مآلِ قصۂ دل دردناک چاہتا ہے اِدھر اُدھر سے کئی آ رہی ہیں آوازیں اور...
Top