تو پھر طے ہو چکا ہے الیکشن؟ مریم افتخار اور گُلِ یاسمیں کے بیچ؟ اے خان ووٹ تو آپ کی پارٹی کا ہی ہے کہ پچھلی مرتبہ ووٹ کے نتیجہ میں بہت خدمت کی پیش کش کی گئی تھی
لمبی گردن ہونا بھی شاید افریقہ کے کئی قبیلوں میں خوب صورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، کہیں دیکھا تھا کہ گلے میں لوہے کے چھلے پہن کر جان بوجھ کر گردن کو لمبا کیا جاتا ہے
لوگوں کے گھروں سے ایسی خبریں آنا شروع ہو چکی ہیں، ہمارے گھر کے کیا حالات ہیں اس معاملے میں اس کا علم نہیں۔ ہاں، درمیان میں ایک دو بار دال اور سبزیاں بنا کر گوشت کو ختم ہونے سے بچایا ضرور جاتا ہوا دیکھا ہے
ڈسکورڈ پر اکاؤنٹ بناتے وقت میں نے ای میل کا استعمال کیا ( فون نمبر کا نہیں) اس کے بعد اپنا یوزر نیم جو خود ہی جینریٹ ہو گیا وہ سلیکٹ کیا اور پاسورڈ رکھا، اب میں یوزرنیم سے بھی کوشش کر چکا ہوں لاگ ان ہونے کی اور ای میل کے ساتھ بھی، مگر دونوں صورتوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا!
مجھے فی الحال لاگ ان میں مسئلہ پیش آ رہا ہے، ای میل ویری فائی کا کہا جا رہا ہے، کیا لاگ ان کے وقت ای میل کی ضرورت ہے یا یوزر نیم کی؟
میسیجز تو شو ہو رہے ہیں کہ بھائی سید عاطف علی اور محمد عبدالرؤوف بھائی کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا ہے
بہت بہت شکریہ کہ ابھی میں وہاں شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں،...