تحریک کو متحرک رکھیں جناب۔ ہم کوشش کرتے ہیں اس کو دو چند کرنے کی۔
خیریت رہی تو ابھی دیوسائی و ہنزہ کی سفری لڑی بھی آئے گی انشاء اللہ ۔ اس میں تمام تصاویر ڈی ایس ایل آر سے ہیں۔
برادرم زیک جب تک آپ کا ریٹنگ سسٹم بحال نہیں ہوتا، تب تک آپ کو ہر پسندیدہ ریٹنگ کے ساتھ مراسلہ کر کے بتانا چاہئے کہ اس والی پسندیدہ کو پرمزاح سمجھا یا نہ سمجھا جاوے۔ تا کہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آوے۔ وغیرہ
سکیئنگ کی بابت زیادہ علم نہیں زیک بھائی۔ لہذا اس کے انتظام پہ روشنی ڈالنے سے قاصر ہوں۔ سلوپ تو شاید ایک ہی ہے۔
اور زندگی میں بہت سی چیزیں نہیں کیں۔ سکیئنگ بھی ان میں سے ایک ہے ۔