مستوج سے واپسی پہ (چائے روٹی کے علاوہ) اگر کوئی چیز روکنے میں کامیاب ہوئی تو وہ بونی زوم ہے۔
بونی زوم ایک پہاڑ یا چوٹی کا نام تو ہے ہی۔ لیکن بونی زوم گروپ برف اور چٹانوں کی ایک عظیم الشان دیوار کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ تقریباً دس بارہ کلومیٹر کے اس برف پوش پینوراما میں کم از کم 28 چوٹیاں 6000 میٹر...