ققلشت، مستوج اور مالم جبہ

یاز

محفلین
IMG-2493.jpg
 

یاز

محفلین
مستوج سے واپسی پہ (چائے روٹی کے علاوہ) اگر کوئی چیز روکنے میں کامیاب ہوئی تو وہ بونی زوم ہے۔
بونی زوم ایک پہاڑ یا چوٹی کا نام تو ہے ہی۔ لیکن بونی زوم گروپ برف اور چٹانوں کی ایک عظیم الشان دیوار کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ تقریباً دس بارہ کلومیٹر کے اس برف پوش پینوراما میں کم از کم 28 چوٹیاں 6000 میٹر سے بلند ہیں۔
اگرچہ قراقرم اور ہمالیہ کے پہاڑوں کی نسبت یہ بلندی کافی کم ہے، لیکن اس کی اصل کشش اس کی سڑک سے کافی زیادہ نزدیکی اور مکمل اوپن نظارہ ہے۔ میرے خیال سے راکاپوشی کے علاوہ میں نے کسی بھی برف پوش پہاڑ کو اتنا عیاں اور مین سڑک سے قریب نہیں دیکھا۔
IMG-2490.jpg
 

یاز

محفلین
اس کے بعد مینگورہ پہنچ کے رات گزاری۔ تھک کے ایسا سوئے، ایسا سوئے کہ بس۔۔۔
اگلا دن کافی آسان تھا تو صبح آرام سے اٹھے اور مالم جبہ کی راہ لی۔ مینگورہ کے اپنے ٹریفک کے رش کے علاوہ باقی تمام راستہ اور سڑک بہترین ہے۔
یہ تصویر مینگورہ کے قریب کی ہی ہے
IMG-2565.jpg
 
Top