نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

    میرے خیال میں یہ صحیح اور مناسب فیصلہ ہے اور ایک سال کی پابندی ٹھیک ہے۔ اصل مجرم پر نو ماہ کی پابندی بھی یہ ظاہر کرتی ہے کہ زیادہ قصور حکم دینے والے کا تھا نہ کہ حکم ماننے والے کا۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر شور مچا رہے ہیں کہ بس ایک سال کی پابندی، جب کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ یہ کر دیا اور وہ کر...
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آں یارِ نکوئے من، بگرفت گلوئے من گفتا کہ چہ می خواہی، گفتم کہ ہمیں خواہم مولانا رُومی میرے اُس خوش خصال اور نیک طینت محبوب نے مجھے گردن (حلق) سے پکڑ لیا اور پوچھا کہ آخر تُو چاہتا کیا ہے؟ میں نے کہا کہ بس یہی! (کہ تُو مجھے پکڑے رکھے اور چاہے جان لے لے)۔
  3. محمد وارث

    پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

    لیکن بورڈ کوچ کو صاف بچا لے گیا ہے، حالانکہ کوچ کے بھی اس قضیے میں شامل ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ اس حوالے سے آسڑیلین بورڈ پر تنقید بھی شروع ہو گئی ہے کہ کوچ کے آئیڈیے پر کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے!
  4. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسد!
  5. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ٹی ٹوئنٹی سیریز

    واللہ عجب ہیں آپ بھی "شاہ" جی! پاکستان میں میچ نہیں ہوتے تھے تو آپ نے رٹ لگائی ہوئی تھی کہ کیسا ملک ہے جو میچ تک نہیں کروا سکتا اور اب خدا خدا کر کے ہونے ہی لگے ہیں تو آپ کو طعنے سوجھ رہے ہیں!
  6. محمد وارث

    ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی

    ویسے آپ بھی وہی کام کر رہےہیں جو پاکستانی صحافی کرتے ہیں، یعنی بیان کو توڑ موڑ کر بیان کرنا۔ میں نے نون لیگ کی مطلق 'جنت' کا ذکر نہیں کیا تھا بلکہ ق لیگ اور پی پی کے 'جہنم' کے تضاد میں اس کا ذکر کیا تھا۔ ویسے ابھی چوہدری صاحب کی بتائی گئی روشن پاکستان ایپ سے اپنے علاقے کا سٹیٹس دیکھا ہے، یہاں...
  7. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ٹی ٹوئنٹی سیریز

    کیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان فضائی رابطے ختم ہو گئے ہیں، خدانخواستہ؟ :)
  8. محمد وارث

    طلباء اور اساتذہ کے کمال

    بکرا عید نہیں بلکہ 'بکر منڈی'! :)
  9. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    کل میرے بچوں کے بھی رزلٹس تھے۔ چھوٹے بیٹے نے آٹھویں جماعت میں 93٪ نمبر حاصل کیے اور اپنے سیکشن میں فرسٹ جب کہ اسکول کے آٹھویں جماعت کے دس سیکشنز میں چوتھے نمبر پر رہا۔ سب سے چھوٹی بیٹی نے پانچویں جماعت میں 95٪ نمبر حاصل کیے اور اپنے سیکشن میں فرسٹ جب کہ اسکول کے پانچویں جماعت کے دس سیکشنز میں...
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    روزے بہ دلبرے نظرے کرد چشمِ من زاں یک نظر مرا دو جہاں از نظر فتاد شیخ سعدی شیرازی ایک دن میری آنکھوں نے اُس دلبر کو ایک نظر دیکھا، بس اُس ایک نظر سے دونوں جہاں میری نظروں سے گر گئے۔
  11. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    پاکستانی شائقین کے لیے انتہائی بُری خبر۔ بقول کرک انفو، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ صبح پانچ بجے کراچی میں کھیلا جائے گا! :)
  12. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پُتلیاں گرمیٔ نظّارہ سے جل جاتی ہیں آنکھ کی خیر میاں رونقِ بازار پہ خاک عرفان صدیقی
  13. محمد وارث

    ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی

    لطائف اس رپورٹ میں جتنے مرضی ہوں، لیکن اس میں حقیقت کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔ میں پچھلے تین ادوار، ق لیگ، پی پی پی اور نون لیگ، میں لوڈ شیڈنگ شیڈول کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ میرا حلقہ خواجہ آصف والا ہے۔ ق لیگ کے دور میں غیر اعلانیہ دس دس بارہ بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور گجرات والے کئی...
  14. محمد وارث

    تعارف میں کون ہوں؟

    خوش آمدید سلیم صاحب!
  15. محمد وارث

    یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

    قدیم چائنہ میں ایک رسم تھی، death by a thousand cuts، یعنی بے شمار زخم لگا کر خون کے ضیاع سے موت۔ پاکستان آرمی نے یہ حکمت عملی روس کے خلاف افغانستان میں کامیابی سے اپنائی تھی اور پھر اس کو انڈیا میں دہرایا گیا لیکن یہاں کامیابی نہیں ملی!
  16. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    ارے وہ والی !!!!!!!!!!! اُس کی ویسے خیر ہے! :)
  17. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    جی مجھے 'شیرنی' کا کوئی شوق نہیں، 'شیرینی' کا ضرور ہے! :)
Top