محبت! اس ایک لفظ میں انسان کے خدا تک پہنچنے کا راز پوشیدہ ہے۔ اور اس ایک لفظ کے اندر ہی ساری کائنات ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھنا کہ محبت تم اس وقت کر سکو گے جب تم اندر سے خوش اور پر باش ہو گے۔ محبت جھنڈی نہیں ہے کہ گھر کے باہر لگا لی یا تمغہ نہیں ہے کہ سینے پر سجا لیا۔ یا پگڑی نہیں ہے کہ خوب کلف...