دولت اور محبت کی ایک ہی سرشت ہے۔ دولت کبھی انجانے میں چھپڑ پھاڑ کر ملتی ہے۔ کبھی وراثت کا روپ دھار کر ایسے ڈھب سے ملتی ہے کہ چھوٹی انگلی تک ہلائی نہیں ہوتی اور آدمی مالا مال ہو جاتا ہے۔ پھر اکلوتے لاڈلے کی طرح دولت کو اجاڑنے برباد کرنے میں مزا ملتا ہے۔
کبھی پائی پائی جوڑتے رہنے پر بھی پورا روپیہ...