السلام علیکم
خوش آمدید جناب -آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے ، نام بھی مانوس سا ہے :)
آپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آپ کے ساتھ چائے کا ایک دور ہوجائے ؟
بہت شکریہ یاد رکھنے کا اور آپ کو بھی عید مبارک جناب - ظفری بھائی اور ابن سعید بھائی کی مبارک میں وصول کرلیتا ہوں اور محب علوی کی آپ لاہور روانہ کردیں
چونکہ وہ پاکستان میں ہماری نمائندگی کررہے ہیں تو ہم تینوں کی جانب سے ان سے عیدی بھی آپ ان سے وصول کرلیں :)
عید کی آمد کے ساتھ ہی وطنِ عزیز سے آتی خبروں نے دل کو اُداس کردیا سیلاب کی آفت ، اورہلاکتوں نے آنکھیں نم کیں اور ان
لوگوں کا خیال باربار آرہا ہے جو مصائب اورالم میں مبتلا ہیں خاص طورپر نادار معصوم بچے جن کے لیے یہ دن بڑے انتظار کے بعد آتا ہے
ان کی خوشیاں کیسی ادھوری اور بے سروسامانی میں گم...
لیں جی ہماری تو ان شاءاللہ کل عید ہوگی خبر لایا ہمارا بھتیجا (بچے ہمارے عید کے زیادہ باخبرہیں)
نارتھ امریکہ میں بسنے والے تمام محفلین کو عید مبارک - یہ روز عید یہ انعام کا دن آپ کے لیے اور تمام اُمت مسلمہ کے لیے
صحت ، ترقی اور ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے
محترم شاکرالقادری صاحب بہت شکریہ اتنے خوبصورت انداز اورکارڈ کے لیے - آپ سے صاحب علم کا تومجھ پہ نظرکرنا ہی عنایت سے کم نہیں
میں کافی گھبرایا تھا آپ کی تصویرکو شامل کرنے کی اجازت کے لیے ذاتی پیغام ارسال کرتے ہوئے لیکن آپ کی شخصیت وشفقت نے گرویدہ کرلیا
ظفری بھائی وہ عید کے عاشقانہ اشعار پہ کوئی دھاگہ عطا ہو جیسے
عید کے روز بھی تقدیر سے مجبورتھے ہم ۔۔۔۔۔۔۔
یا وہ
ادھرسے ہم چاند دیکھیں اُدھرسے تم چاند دیکھو ۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے توکچھ ہی الفاظ یاد ہیں آپ کا حافظہ ماشاءاللہ اچھا ہے :p
وعلیکم السلام
ماشاءاللہ بہت عمدہ کارڈ ہے نایاب بھائی - اللہ تعالٰی تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں عطا فرمائے اور سب کو اس انعام کی دن اپنی رحمتوں سے نوازے