نتائج تلاش

  1. محمد بلال اعظم

    ساحر چکلے

    ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ کیا خوب نقشہ کھینچا ہے یہ نظم ساحر کی کتاب "تلخیاں" میں شامل ہے میرے علم کے مطابق۔
  2. محمد بلال اعظم

    تنہا تنہا سے نظموں کا انتخاب

    چند نادان چند دیوانے رات کی جانگداز ظلمت میں عزم کی مشعلیں جلائے ہُوئے دل میں لے کر بغاوتوں کے شرار وحشتوں کے مہیب سائے میں سر بکف، جاں بلب، نگاہ بہ قصر سرخ و خونیں علم اٹھائے ہُوئے بڑھ رہے ہیں جنوں کے عالم میں چند نادان، چند دیوانے قصرِ شاہی کے اے نگہبانو! تلخ لمحوں سے ہوشیار رہو اپنے پہروں...
  3. محمد بلال اعظم

    تنہا تنہا سے نظموں کا انتخاب

    اے بھوکی مخلوق (14 اگست 1954ء) آج تری آزادی کی ہے ساتویں سالگرہ چار طرف جگمگ جگمگ کرتی ہے شہر پنہ پھر بھی تیری رُوح بُجھی ہے اور تقدیر سیہ پھر بھی ہیں پاؤں میں زنجیریں ہاتھوں میں کشکول کل بھی تجھ کو حکم تھا آزادی بول نہ بول...
  4. محمد بلال اعظم

    نستعلیق اردو ونڈوز ۸ اور آفس ۲۰۱۳ میں!

    ونڈوز سیون تو آج کل ہر کوئی استعمال کر رہا ہے، کسی کے پی سی پہ بھی چیک کر لیں۔
  5. محمد بلال اعظم

    تنہا تنہا سے نظموں کا انتخاب

    خیر مقدم قصیدہ نویسوں نے مل کر یہ سوچا کہ پھر آج وہ ساعتِ جانستاں آ گئی ہے جب اُن سے کوئی اُن کا آقا جُدا ہو رہا ہے وہ آقا؟ کہ جس کی مسلسل کرم گستری سے کوئی خادمِ خاص ہو یا کہ ادنیٰ ملازم کسی کے لبوں پر کبھی کوئی حرفِ شکایت نہ آیا وہ آقا کہ جس کی کشادہ دلی نے خزانے لٹائے وہ آقا کہ جس کی سخاوت...
  6. محمد بلال اعظم

    مختصر بحر میں ایک کوشش، احباب کی آراء کی منتظر۔۔

    ہیں! کیا نئے عروضیے بھی ہیں، ان کا کام کیا ہے؟ جتنے اصول وضع ہونے تھے وہ تو ہو چکے، اب یہ کیا کرتے ہیں، میں سمجھا نہیں "نئے عروضی" کی اصطلاح کو۔
  7. محمد بلال اعظم

    مختصر بحر میں ایک کوشش، احباب کی آراء کی منتظر۔۔

    یعنی کہ مستفعلن کو غیر حقیقی تقطیع اور فعلن فعل کو حقیقی تقطیع بھی کہہ سکتے ہیں؟ اللہ بچائے ان عروضی اصولوں سے۔ توبہ کتنی عجیب عجیب باتیں کرتے تھے یہ پرانے عروضیے۔
  8. محمد بلال اعظم

    تنہا تنہا سے نظموں کا انتخاب

    خریدار دلِ بے تاب کی موہوم سی تسکیں کے لئے اِک نظر دیکھنے آیا تھا تجھے دیکھ لیا آج کی رات بھی تُو اپنے دریچے کی طرف حسبِ معمول نئی شان سے اِستادہ ہے "تَیرتے ہیں تری آنکھوں میں اشارے کیا کیا" دیدنی ہے ترے جلووں کی نمائش لیکن اب یہ عالم ہے کہ احساسِ تہی دستی سے تیرے زینے کی طرف تیرے دریچے کی طرف...
  9. محمد بلال اعظم

    تنہا تنہا سے نظموں کا انتخاب

    طلسمِ ہو شربا ابھی اک پھول کے دامن سے کوئی بھنور اُڑا اور اُڑتے ہی اُجالے میں کہیں ڈوب گیا ابھی اک شاخ کے سائے سے سرکتا ہوا سانپ پاس بہتے ہوئے نالے میں کہیں ڈوب گیا گنگناتے ہوئے نالے کا سنہرا پانی دیکھتے دیکھتے اک جھیل بنا نہر بنا یوں اُبھر آئے کناروں پہ دمکتے ایواں ایک اُجڑے ہوئے خطے میں...
  10. محمد بلال اعظم

    تعارف عبدالباسط احسان

    خوش آمدید امید ہے آپ محفل کو اپنی تحاریر سے مزید نکھاریں گے۔
  11. محمد بلال اعظم

    مختصر بحر میں ایک کوشش، احباب کی آراء کی منتظر۔۔

    یہ یک رکنی غزل مستفعلن پہ تقطیع ہو رہی ہے نا؟
  12. محمد بلال اعظم

    آج کی تازہ خبر! خوش کُن دھماکہ

    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے خورشید عالم گوہر قلم صاحب کا یہ مضمون شائد میں نے "نوائے وقت" کے "پھول" میں پڑھا تھا۔ "پھول" نے بھی خطاطی کے لئے بہت کام کیا ہے۔
  13. محمد بلال اعظم

    نستعلیق اردو ونڈوز ۸ اور آفس ۲۰۱۳ میں!

    میں نے ابتدائی ورژن چیک کیا تھا لیکن افسوس کہ اُس کا کوئی سکرین شاٹ نہیں لے سکا کیونکہ اگلے ہی دن ونڈوز کرپٹ ہو گئی تھی۔
  14. محمد بلال اعظم

    آج کی تازہ خبر! خوش کُن دھماکہ

    آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے؟
  15. محمد بلال اعظم

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    زبردست بہت انتظار تھا اس کا۔
  16. محمد بلال اعظم

    آج کی تازہ خبر! خوش کُن دھماکہ

    زیادہ زبردست بات یہ بھی ہے کہ فونٹ ریلیز کرنے کا دن بہت ہی زبردست ہے، 9 نومبر، شاعرِ مشرق، حکیم الالمت حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے 135 ویں یومِ پیدائش کا دن۔
  17. محمد بلال اعظم

    آج کی تازہ خبر! خوش کُن دھماکہ

    آپ کے متعلق لوگوں کے خیال تبدیل ہوں یا نہ ہوں بلکہ نہ ہونے کے زیادہ مواقع ہیں، لیکن اس دھاگے کے حالات ضرور تبدیل ہو گئے ہیں۔
  18. محمد بلال اعظم

    تنہا تنہا سے نظموں کا انتخاب

    اَبیٹ آباد ابھی تلک ہے نظر میں وہ شہرِ سبزہ و گل جہاں گھٹائیں سرِ رہگزار جھُومتی ہیں جہاں ستارے اُترتے ہیں جگنوؤں کی طرح جہاں پہاڑوں کی قوسیں فلک کو چُومتی ہیں تمام رات جہاں چاندنی کی خوشبوئیں چنار و سرو کی پرچھائیوں میں گھومتی ہیں ابھی تلک ہیں نظر کے نگار خانے میں وہ برگِ گل سے تراشے ہوئے...
Top