بارے ہم تو کہیو ہیں کہ ہو نہ ہو میاں مہدی ولی دکنی کے ہم عمر وہم عصرہیں - ان کی آواز سن کر
یقینِ کامل ہوجاوے ہے کہ حضرت نے آبِ حیات پی رکھا ہے نہ عمر بڑھے نہ صورت پہ کوئی فرق آوے
سدا بہار سدا جوان بارے ہم تو خود مہدی میاں سے ملاقات کے متمنی اسی لیے ہیں کہ وہ نسخہ پاسکیں