حرف کا رشتہ ہے ہی ایسا جناب عبدالحسیب
حساب رکھنے کو آئے تو ایک لمحے کے ہزارویں حصے کا حساب مانگ لے اور یسر پر آئے تو عمرِخضر کو در خورِ اعتنا نہ سمجھے۔ یہی اس رشتے کا حسن ہے اور یہی ہوّا ہے۔ حرف حرف پر بھی ہے اور اس کے پیچھے موجزن یا مردہ لاوے پر بھی کہ حرف ہوا ہو جاتا ہے یا ہوّا بن جاتا ہے۔...