ابھی تو Laurel سنائی دیا ہے، جیسے کہ دوست کہہ رہے ہیں کہ مختلف اوقات میں مختلف آواز سنائی دے رہی ہے سو کچھ دیر بعد پھر کوشش کروں گا۔
ویسے اس سے ثابت کیا ہونا ہے! :)
آپ کی نیک دعاؤں کے لیے تہہِ دل سے ممنون ہوں محترم۔ میرے ہر خیر خواہ کی یہی خواہش ہے کہ میں سگریٹ نوشی ترک کردوں لیکن نہ جانے کیوں میں خود ہی اس بلا کو چھوڑنے کو تیار نہیں! :)
میں 'چین سموکر' کبھی نہیں تھا ہاں کافی اسموکنگ کرتا تھا۔ پچھلے دو تین سالوں سے میں نے اسموکنگ کم کر دی ہے! پچھلے اٹھائیس سالہ "سگریٹ کیرئیر" میں کافی دوست اور اکیس سالہ پروفیشنل کیرئیر میں کافی کولیگ اسموکر تھے اور ظاہر ہے اتنے ہی رمضان گزرے سو اسے آپ "ذاتی تجربہ" بھی کہہ سکتے ہیں! :)
سیالکوٹ میں پچھلے پانچ چھ دنوں سے ایسا ہو رہا ہے کہ دیر رات گئے یا صبح صبح ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے اور کہیں سے بادل آ جاتے ہیں لیکن جیسے جیسے سورج طلوع ہوتا ہے بادل غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور دوپہر اور سہ پہر میں اچھی خاصی گرمی ہو جاتی ہے۔
آپ کے لیے شاید قرۃ العین حیدر کی سند معتبر ٹھہرے، وہ بھی علمی اردو لغت کو مستند سمجھتی تھیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ یک جلدی مستند لغت ڈھونڈنا ہی اصل کام ہے، وگرنہ ہر کوئی بے دھڑک "فرہنگِ آصفیہ" کا نام لے سکتا ہے۔ ایک جلد والی لغات میں نور اللغات بہت اچھی ہے لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ پرانی ہے اور...
بیٹے کے میٹرک میں فیل ہونے پر بھوپال میں 'پِتا شری' کی شاندار پارٹی، کہنا تھا کہ بیٹے کو مایوسی سے بچانے کے لیے اس پارٹی کا اہتمام کیا۔ پُوت نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگلی بار دل لگا کر پڑھونگا اور پاس ہو کر دکھاؤں گا۔ (پاپا کہتے ہیں ۔۔۔۔۔وغیرہ)! :)
اصل خبر (ٹائمز آف انڈیا)
دل عطا کن تا درونش درد ہا پیدا کنم
دیدۂ دہ تا برونش دل رُبا پیدا کنم
جگر مُراد آبادی
(یا رب) مجھے دل عطا کر تا کہ میں اُس دل کے اندر گونا گوں قسم کے سوز و درد پیدا کروں اور مجھے آنکھیں دے تا کہ میں اُن آنکھوں کے باہر دل رُبا ڈھونڈ لوں۔