نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    موجبِ درد بھی راحت کا سبب بھی کوئی ہے

    اعجاز بھائی ۔ یہ بات دو دفعہ لکھ کر کاٹ دی کہ عباداللہ یہ نہ سمجھیں کہ ساری کی ساری ہی غلط ہے۔ مثال میں یہ مصرع بھی لکھا تھا کہ؛ خلوتِ حسن میں کچھ پاسِ ادب بھی کوئی ہے اس میں کچھ یا کوئی دونوں میں سے صرف ایک آنا چاہیئے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہے موت ہی موت زندگی کیا

    جی بالکل اعجاز بھائی ۔ آپ نے درست کہا ۔ بہل جانا ہی مستعمل ہے ۔ بہل چلے عباداللہ کا اجتہاد ہے ۔ :):)
  3. ظہیراحمدظہیر

    موجبِ درد بھی راحت کا سبب بھی کوئی ہے

    بہت خوب!! اچھی غزل ہے عباد اللہ ! بس ایک دو جگہوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ حیطۂ جاں میں ہے پرہول یہ آشوبِ سکوت پردۂ چپ میں مگر شور و شغب بھی کوئی ہے ایک تو پردہء چپ کی ترکیب ٹھیک نہیں ۔ چپ تو ہندی ہے ۔ دوسری بات یہ کہ یہ شعر پہلے مصرع میں آشوب کے استعمال سے ایک چیستان بن گیاہے ۔ آشوب کے تو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    دل کے جو چین سے نہیں واقف۔ ۔۔

    اچھی کاوش ہے توصیف صاحب ! آ پ شاید عشق کا ’’قاف‘‘ لکھنا چاہ رہےتھے ۔ لیکن اس ٹائپو کی درستی کے بعد بھی یہ شعر میرے سر سے گزر گیا ۔ عشق کےقاف اور عین کیسے پہنے جاتے ہیں؟ کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔ اسی طرح غیر کی غین سے واقف ہونا بھی سمجھ میں نہیں آسکا ۔ کوئی مطلب یقینا آپ کے ذہن میں ہوگا لیکن قاری...
  5. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح کچھ لائینیں

    بہت خوب عائد صاحب!! محفل میں خوش آمدید!!
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہوں کیسے دلگداز میری غزلیں

    بہت خوب کاوش ہے بھائی ! یہ زمین بیشک غزل کے لئے نامانوس سی ہے ( حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی :) ) ۔ البتہ قوافی درست نہیں ۔ تصور اور گھر ہم قافیہ نہیں ہیں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ہے موت ہی موت زندگی کیا

    واہ! بہت خوب! عباداللہ اچھی غزل ہے ! بس یہ ایک مصرع وزن میں نہین : جو بہل چلے وہ نارسی کیا بَہَل کا وزن بدل کی طرح ہے قتل کی طرح نہیں ۔ قوافی تو تمام درست ہیں ۔ لاالمہ صاحبہ کو نجانے کیا اشکال ہوا ؟! عباد اللہ بھائی ، جب طبیعت بھی حاضر ہے اور غزلیں بھی ہورہی ہیں تو پھر یہ بتائیے کہ آپ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    دلِ سوزاں

    بہت خوب !! اچھی نظم ہے !
  9. ظہیراحمدظہیر

    ایک شعر

    تابش بھائی ، مشاعرہ ختم ہوجائے تو انشاءاللہ حکم کی تعمیل ہوگی ۔ مشاعرے کے دوران کلام لگانا کچھ مناسب نہیں لگ رہا مجھے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ایک شعر

    تابش بھائی ، جب بیٹھے بٹھائے یوں ہی شعر ہونے لگیں تو سمجھئے کہ اب آپ گئے کام سے ! :):):) دوسرا والا ٹھیک نہیں لگ رہا ۔ چونکہ بات ورق کی ہے اس لئے یہاں تہہ دار کے بجائے تہہ شدہ کا محل ہے ۔ تہہ دار کے معنی تو کچھ اور ہیں جو آپ جانتے ہی ہیں ۔ اور اس میں دونوں مصرعے زیادہ مربوط نہیں ۔ پہلا شعر...
  11. ظہیراحمدظہیر

    مشق ستم بشرط فراغت

    نایاب بھائی شکریے کے لئے الفاظ نہیں میرے پاس ! آپ نے مجھ سمیت تمام شعرا کے لفظوں کو اس خوبصورتی سے تصویر کیا ہے کہ پوری محفلِ مشاعرہ آپ کی گرویدہ ہوگئی ہے ۔ اس محبت اور محنت کی کماحقہ داد دینا تو ممکن نہیں لیکن بخدا آپ کی بے لوث محبت اور خلوص کا قدردان ہوگیا ہوں ۔یہ مرقع ِ نایاب اس مشاعرے کی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    بہت بہت شکریہ ! ذرہ نوازی ہے آپ کی ! اللہ تعالیٰ آپ خوش رکھے!
  13. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    نوازش !! بہت شکریہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے ! ممنون ہوں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    بہت خوب ! جناب یاور ماجد صاحب ۔ بہت داد آپ کے لئے !
  15. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    واہ واہ واہ!! بہت اعلیٰ !! ہر یک مسامِ جاں ہے بصارت لئے ہوئے !! کیا اچھا کہا ہے فاتح بھائی ! سلامت رہیں ! خوبصورت!! سبحان اللہ سبحان اللہ! ایک ازلی حقیقت ہے ! واہ واہ!! بہت اعلیٰ!! دیر ہی کتنی لگتی ہے یہ خیمۂ جاں اڑ جانے میں ۔ کیا مصرع دیا ہے جناب !! واہ واہ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    آمین ! یا رب آمین !!

    آمین ! یا رب آمین !!
  17. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    لو وہ بھی کہہ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ فاتح بھائی ! ہمیشہ کی طرح یہ آپ کی محبت اور اعلیٰ ظرفی ہے ۔ اس حقیر کے گھڑے ہوئے یہ الفاظ آپ کو پسند آئے تو سمجھئے محنت وصول ہوئی ۔ بہت نوازش !! بہت شکریہ!! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ شادآباد رکھے اور اپنی امان کا سایہ سر پر رکھے ! آمین! آپ کی باری کا تو انتظار ہے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    ظہیر بھائی کہہ لیا کیجئے ۔ یہ اپنائیت کے الفاظ اچھے لگتے ہیں ۔ :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    بہت بہت شکریہ امجد بھائی ! یہ سراسر آپ کی ذرہ نوازی ہے ! جب اہلِ قلم سے پذیرائی ملے تو سمجھئے کہ محنت وصول ہوجاتی ہے ۔ آپ کی ان محبتوں کا مقروض ہوں ! اللہ آپ کو سلامت رکھے اور دونوں جہان کی نعمتیں عطا فرمائے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    بہت شکریہ مریم بیٹا ! بہت نوازش !! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور کمال ِبے زوال عطا فرمائے !!
Top