ڈائری میں نوٹ کیجیے۔ ساتھ ساتھ دن، وقت، جگہ، موسم کی صورتحال، درجہ حرارت وغیرہ بھی لکھتی جائیں۔ جب 3 ملین ہونے والے ہوں گے تو 2 ملین مراسلات پورا ہونے کی یادداشتوں کے عنوان سے لڑی بنائیے گا۔
جب1000 یا 500 مراسلے رہ جائیں تو گنتی والی لڑی کھولی جائے اور کاؤنٹ ڈاون مراسلے شروع۔
مزید یہ کہ آخری سو مراسلے اللہ رب العزت کے اسمائے حسنیٰ سے مزین کیے جائیں۔
عشق دیوبندی سے۔۔۔ بریلوی سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا
سجدہ مزاروں پہ بھی۔۔۔ پھٹنے والوں سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا۔
منقول
جی۔ سرکاری ملازمین جو اس روز فرائض کی ادا ئیگی کے سبب ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، جیل میں موجود قیدی اور اکا دکا اور صیغے بھی انتخابات سے پہلے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔ البتہ نتائج وغیرہ کا اعلان پہلے نہیں ہوتا۔
پرویز خٹّک پنڈی کے ہسپتال میں داخل ہیں، کیونکہ انکے اپنے بنائے ہوئے ہسپتال فیس بُک پر واقع ہیں اور خٹّک صاحب کو ان پہ اپلوڈ کرنا تکنیکی طور پر فی الحال ممکن نہیں۔
منقول
یوں تو آرڈیننس کلب میں ایک دعوت میں بھی بھگت چکا ہوں۔ جنرل طلعت مسعود چیئرمین ہوتے تھے۔ اور ویلفئیر کلب کی تو کیا ہی بات ہے، جہاں ہر سال ہزاروں لوگوں کو کھانے کی دعوت چئیرمین کی طرف سے ہوتی تھی (12 ربیع الاول جلوس کے اختتام پر)