بالکل درست فرمایا علوی صاحب آپ کی رائے میرے لیے ازحد قیمتی ہے اور ہوتی ہے ۔ آپ کا تبصرہ ہو مجھے ہمیشہ ہی بہت بھاتا ہے ۔ دل کھول کر اظہار خیال کیا کیجیے ۔
لفظی طور پر تو آج کی تکرار ہے لیکن میں نے معنوی طور پر ذرا ازالہ کیا تھا کہ آج فرصت ملنے پر دیکھا کہ آج کا موسم کیسا بے رنگ ہے یعنی مسلسل...
مجھے لگتا ہے کہ متعدد کیفیات اور احساسات کو بکھیر کر پیش کر دیا گیا ہے اور کسی موضوعی تنظیم کے تابع نہیں ۔ اسی لیے اجمالی مافی الضمیر شاید ضمیر میں ہی رہ گیا اور الجھاؤ کی سی تصویر بن گئی ۔
ویسے آزاد نظم کا سا تاثر ہے لیکن پیشکش اچھی ہے ۔