نتائج تلاش

  1. نبیل

    یو ٹیوب ویڈیو نہیں آ رہی

    شمشاد بھائی ویڈیو کے صفحے پر فراہم کردہ ربط پر جا کر فلیش پلئیر اپڈیٹ کر لیں، اس سے مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا۔
  2. نبیل

    گنٹر گراس کی ذاتی ڈائری پر مبنی تازہ کتاب

    حوالہ: ڈوئچے ویلے اردو سائٹ نوبیل انعام یافتہ ممتاز جرمن ادیب گنٹرگراس کی تازہ ترین کتاب اُن کی اُس ڈائری کے مندرجات پر مشتمل ہے، جو اُنہوں نے تقریباً بیس سال پہلے جرمنی کے دوبارہ اتحاد کے دنوں میں تحریر کی تھی۔ بیس سال پہلے دیوارِ برلن کا انہدام جرمن تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت...
  3. نبیل

    سائیں سائیں کرتی لائبریری، نیشنل لائبریری آف پاکستان

    حوالہ : بی بی سی اردو ڈاٹ کام پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں کا دامن اور وزیراعظم سیکرٹیریٹ کی قربت، یہ ہے نیشنل لائبریری آف پاکستان کا محل وقوع۔ پاکستان کی اس جدید ترین لائبریری میں کوئی ڈیڑھ لاکھ کتب کاذخیرہ ہے۔ مطالعے کا ذوق رکھنے والوں کے لئے چار بڑے ہال ہیں جو بیک...
  4. نبیل

    پاکستان میں قاری کتاب سے دور کیوں؟

    حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام ادب کو علم کا زیور کہا جاتا ہے اور علم انسانی ذہنوں کی آبیاری کرتا ہے۔ تہذیبوں کو جنم دیتا ہے معاشروں کو پروان چڑھاتا ہے۔اور ایسا کرنے میں کتاب بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔جب تک کوئ معاشرہ کتاب سے منسلک رہتا ہے وہاں ترقی کا سفر جاری رہتا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے...
  5. نبیل

    پاکستان اورطالبان مسئلہ کیاہے؟

    مجھے سید قطب کی کتاب معالم فی الطریق مکمل پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا ہے لیکن ابھی تک اس کے جتنے اقتباسات پڑھے ہیں، اس سے یہ ہٹلر کی کتاب Mein Kampf سے مماثلت رکھتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ہٹلر نے Mein Kampf (میری جنگ) میں آریائی نسل کو پوری دنیا پر حکومت کا حقدار قرار دیا تھا اور باقی تمام علاقوں اور...
  6. نبیل

    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر

    اگر آپ ربط فراہم کریں تو اس ایرر کو دیکھ کر ہی کچھ بتایا جا سکتا ہے۔
  7. نبیل

    ورڈ بینک

    نعمان، تمہیں افسردہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کبھی یہ سائٹ ڈاؤن ہو جائے تو ہمیں اس سے متعلق کئی شکایات موصول ہوتی ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ کئی لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔ بہرحال میں اس بات کو نوٹ کر لیتا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ ورڈ بینک کا ربط کئی جگہ نمایاں کرکے لگا دوں تاکہ اس کے استعمال میں...
  8. نبیل

    میں نستعلیق میں بہت کچھ نیا کر سکتا ہوں

    میرے خیال میں مہررشید نے کوئی اور سائٹ بنا کر اس پر کام کرنا شروع کیا ہے، لیکن اس کا ربط ابھی میرے پاس نہیں ہے۔
  9. نبیل

    بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟

    انیس، میرے خیال میں سکرپٹ اپگریڈ کرنے سے آپ کے بلاگ پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ لیکن ایسے کاموں سے پہلے فائلوں اور ڈیٹابیس کی بیک اپ لینا بہتر ہوتا ہے۔
  10. نبیل

    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر

    جی برادرم وارث، اردو علیحدہ سے فراہم کردہ ایڈیٹر میں لکھ کر ہی وہاں سے کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ فی الحال تو میں نے پرانے سٹائل کے لے آؤٹس کے لیے حل دریافت کیا ہے۔ نئے لے آؤٹس کے لیے بھی یہ کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، اردو ایڈیٹر سکرپٹ کو کسی بیرونی...
  11. نبیل

    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر

    میں نے اوپن پیڈ جاوا سکرپٹ کو اسی ٹیمپلیٹ میں ایمبیڈ‌ کیا ہوا ہے۔ اسے علیحدہ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور اگر آپ کو علیحدہ سے اس سکرپٹ کی ضرورت ہو تو آپ اس فورم کا کوئی سا صفحہ اپنی ہارڈ ڈسک پر سیو کر لیں۔ اس طرح OpenPad.js اور OpenPad.css فائلیں بھی آپ کو مل جائیں گی۔
  12. نبیل

    ام الکتاب (تفسیر سورۃ فاتحہ) کا دیباچہ درکار!

    جزاک اللہ خیر فرخ۔ میں اسے دیکھتا ہوں، اگر کہیں پڑھنے میں رکاوٹ‌ محسوس ہوئی تو آپ سے دوبارہ تصویر فراہم کرنے کی درخواست کر دوں گا۔
  13. نبیل

    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر

    السلام علیکم، یہاں کئی مرتبہ اس بات کا ذکر ہو چکا ہے کہ بلاگر ڈاٹ کام کے تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر بوجوہ انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں رہا ہے، کم از کم اس وقت یہ تکنیکی طور پر ممکن نہیں نہیں نظر آ رہا ہے۔ محمد شاکر عزیز (دوست) نے اپنے بلاگ آواز دوست پر اس کا یہ حل نکالا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے...
  14. نبیل

    وی بی ہوسٹنگ

    ٹرمینیٹر، مجھے مختلف ہوسٹنگ سروسز کا نہیں پتا ہے کہ کونسی کیسی ہے۔ ہم لوگ اس وقت ڈریم ہوسٹ پر وی پی ایس ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہیں اور اس کا مہینے کا خرچہ پچاس ڈالر سے اوپر ہے۔ اور سروس بھی بس ٹھیک ہی ہے۔
  15. نبیل

    کابل: پریمی جوڑے کو طالبان نے بھرے مجمع میں گولیاں مار دیں: برطانوی اخبار

    میں زکریا کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ گھر سے بھاگنے کا سوال پابندیوں اور بندشوں والے ماحول میں ہی پیدا ہوتا ہے۔ میں ہرگز نہیں چاہوں گا کہ ایسا واقعہ میرے ساتھ پیش آئے، لیکن میں اس کی سزا قتل بھی نہیں سمجھتا ہوں۔
  16. نبیل

    بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟

    ذاتی سرور پر آپ ورڈپریس بلاگ سیٹ اپ کر سکتے ہیں اور اس میں ورڈپریس کی کوئی سی اردو ٹیمپلیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسی کافی ٹیمپلیٹس دستیاب ہیں۔ ویسے تو ورڈپریس کا ایک اردو ورژن اردو پریس بھی دستیاب ہے، اگرچہ یہ قدرے پرانا ہوگیا ہے۔ لیکن اسے انسٹال کرکے آپ فوری طور پر اردو میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
  17. نبیل

    بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟

    بلاگسپاٹ بلاگز کے تبصرے کے خانے میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔ آواز دوست بلاگ پر اس کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ وہاں ایک علیحدہ ٹیکسٹ باکس شامل کرکے اس میں اردو ایڈیٹر مہیا کر دیا گیا ہے جہاں سے اردو متن ٹائپ کرکے کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کا طریقہ بھی...
  18. نبیل

    وی بی ہوسٹنگ

    شئیرڈ ہوسٹنگ اس وقت تک کام دتی ہے جب تک فورم کی ٹریفک کم ہوتی ہے۔ فورم پر آمدورفت زیادہ ہو جائے تو پھر بہتر ہوسٹنگ (وی پی ایس یا ڈیڈیکیٹڈ) کی ضرورت پڑتی ہے۔
  19. نبیل

    کیا کسی کو کڑکٹر میپنگ کے بارے میں معلوم ہے

    واہ، تو یہ کیریکٹر میپنگ کا کُڑکُڑ میپنگ بن گیا تھا۔ :) سوال ابھی بھی واضح نہیں ہے۔ اگر آپ حروف تہجی اور دوسری علامات کی ASCII اور یونیکوڈ میپنگ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں کچھ معلومات یہاں موجود ہیں۔
  20. نبیل

    عورت - ناقص العقل / ناقص دین ؟؟

    باذوق، میں نے کوئی طعنہ نہیں دیا ہے۔ آپ حوالہ جات اکٹھے کرکے ہی کچھ پوسٹ کرتے ہیں (یا کم از کم میرا تاثر یہی ہے) ، اسی لیے میں نے اسے ایکسرسائز کہا تھا۔ لگتا ہے کہ آپ لڑائی کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔ اوپر آپ نے بہانے سے انڈرسٹینڈنگ اسلام پر بھی چوٹ کر دی ہے۔ میں اس بحث میں شریک نہیں ہونا چاہتا، اس...
Top