جی میں کسی حد تک آپ کی بات سمجھا ضرور ہوں لیکن شاید اس کام کے لیے وی بی مناسب نہیں ہے۔اگر آپ کی بورڈ ہی ڈیزائن کرنا چاہتے تو آپ مائیکروسوفٹ کا کی بورڈ لے آؤٹ کریٹر استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنے ہوسٹ پر ورڈپریس انسٹال کرنے کے لیے آپ کو ورڈپریس کی فائلیں اپنے ہوسٹ پر منتقل کرنی ہوں گی اور اس کے بعد ڈیٹابیس بنا کر ورڈپریس کی انسٹالیشن رن کرنی ہو گی۔ اس کے لیے ویب پر بے شمار ٹیوٹوریل انگریزی اور اردو میں موجود ہیں۔ ایک ورڈ پریس بلاگ کا ڈیٹا دوسری ورڈپریس کی انسٹالیشن میں منتقل کرنا...
میں نے ابھی چیک کیا ہے اور دیدہ ور کے آن لائن کتب خانے میں تصویری مواد پر مشتمل کتابیں بھی موجود ہیں اور انہیں فلیش پر مبنی انٹرفیس کے ذریعے پڑھا جا سکتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس کتب خانے میں پرانی داستانیں داستان امیر حمزہ اور داستان طلسم ہوشربا وغیرہ بھی موجود ہیں۔ لیکن یہ صرف اسی سائٹ پر...
آج اتفاق سے علی گڑھ اردو کلب کے سہ ماہی آن لائن میگزین دیدہ ور کا ربط ملا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میں کچھ دوست پہلے ہی اس سائٹ کے بارے میں جانتے ہوں۔ معیار اور مواد کے اعتبار سے یہ ایک بہترین سائٹ نظر آ رہی ہے۔ البتہ اس پر اردو متن دکھانے کے لیے پی ڈی ایم ایس جوہر نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی...
انیس، اس سلسلے میں بھی ہم کچھ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فی الحال آپ ہی اپنے بلاگ پر مختلف فونٹس کے ڈاؤنلوڈ کے روابط فراہم کر دیں۔ آپ چاہیں تو اپنے بلاگ کے ہیڈر میں نستعلیق فونٹ کا اسی طرح کا گرافک لنک فراہم کر سکتے ہیں جیسا کہ یہاں فورم کے ہیڈر میں فراہم کیا گیا ہے۔ دوسرا بلاگ کے سٹائل میں نستعلیق...
آپ کے سوال کی کچھ سمجھ نہیں آئی۔ وی بی کا کی بورڈ بنانے سے کیا تعلق ہے؟
اگر آپ ایڈٹ کنٹرول میں اردو لکھنے کی سپورٹ فراہم کرنا چاہ رہے ہیں تو اس ربط پر ڈاٹ نیٹ کی اردو کنٹرول لائبریری بمعہ سورس کوڈ موجود ہے اور اس کا سامپل پروگرام بھی دیا گیا ہے۔ آپ اسے اپنے پروگرام میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
زیک، جرمن بہرحال ایک زندہ قوم ہے۔ اگر کسی خرابی کی نشاندہی ہو جائے تو اس کی درستگی پر ضرور توجہ دیتے ہیں۔ (اخلاقی اقدار کے بارے میں ایسا نہیں کہا جا سکتا۔) پیزا سٹڈی میں خراب نتائج آنے کے بعد سے جرمنی کے سکولوں کے نصاب میں کافی تبدیلی لائی گئی ہے۔ میں اسے براہ راست دیکھ سکتا ہوں کیونکہ میری...
گیم کنسول والی بات رہ گئی۔۔
اس بارے میں کچھ مضامین پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے اور ٹی وی پر بھی کچھ پروگرام دیکھے ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ جس عمر میں بچے ذہنی اور جسمانی نشو و نما پا رہے ہوں، اس دور میں محض ٹی وی اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنے سے ان کی ذہنی اور جسمانی نشو و نما پر فرق پڑتا ہے۔ اس...
یہ میری گھڑی ہوئی خبر نہیں ہے اور مجھے کوئی ناسٹیلجیا بھی نہیں ہے۔ پاکستان کی حالت بھی اس معاملے میں کوئی اچھی نہیں ہے۔
جہاں تک جرمنی کا تعلق ہے تو یہاں اس بارے میں کافی فکر پائی جاتی ہے کہ میڈیا کے زیر اثر آبادی کا بڑا حصہ تیزی سے غبی ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر بگ برادر جیسے...
آج حامد میر نے صوفی صاحب کا کمزور سا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک جانب ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مولانا نے کوئی خاص نئی بات نہیں کی ہے، وہ پہلے بھی یہی کچھ بکتے آئے ہیں۔ دوسری جانب مولانا سے بھی درخواست کی ہے کہ کچھ دن تو سکون کا سانس لے لیں۔
اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس عظیم سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور...
میں کچھ دنوں سے میں تاریخ اسلام کی سلطنتوں کے عروج و زوال کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ اسی سلسلے میں سلطنت عثمانیہ کے بارے میں بھی کچھ پڑھنے کا اتفاق ہو رہا ہے۔ سلطنت عثمانیہ کا شمار تاریخ کی وسیع اور عظیم ترین سلطنتوں میں ہوتا ہے۔ سلطنت عثمانیہ کا دورانیہ بھی غیر معمولی حد تک طویل...
مغربی دنیا میں نوجوان نسل کی تعلیم سے دوری کی بڑی وجہ فیملی سسٹم کا تباہ ہونا ہے۔ ماں باپ کے پاس بچوں کے لیے وقت نہیں ہوتا ہے اور وہ اپنی جان چھڑانے کے لیے بچوں کو پلے سٹیشن اور ننٹینڈو وغیرہ لے دیتے ہیں۔ گیم کنسول کی لت میں پڑ کر مطالعے کی عادت ختم ہو جاتی ہے، بلکہ اس سے جسمانی اور ذہنی صحت پر...
آپ کو سالگرہ مبارک ہو شمشاد بھائی۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو خوش رکھیں اور اپنی حفاظت میں رکھیں اور آپ ہمیشہ اسی طرح اس محفل کی رونق میں اضافہ کرتے رہیں۔ آمین۔
شکریہ فرخ، گنٹر گراس جرمنی کے مشہور ترین مصنفین میں سے ہے اور اسے ادب کا نوبل پرائز بھی مل چکا ہے۔ گنٹر گراس کی ایک خاص بات اس کے پڑھنے کا انداز بھی ہے۔ وہ اکثر اپنی کتابوں کے ٹیکسٹ کو لوگوں کے سامنے پڑھتا ہے۔
گرائیں۔ کوئی بھی فیڈ ایگریگیٹر از خود آپ کے بلاگ کا ربط شامل نہیں کرے گا۔ آپ کو اس کی انتظامیہ کو اپنے بلاگ کا ربط بھیجنا ہوگا۔ اور اردو سیارہ میں شمولیت کا طریقہ اس ربط پر موجود ہے۔