نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    محفل میں اراکین کی ذاتی حفاظت و راز داری کے حقوق، آلات، وسائل، و اختیارات

    ہماری تو دعا ہے کہ یہ ابتسام والی بیماری چھوت چھات کی طرح پوری محفل میں پھیل جائے ۔ ہم اس عارضے کا الزام آپ پر لگانے کے لئے بالکل تیار ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اردو محفل کی امت بالاجماع اس کا ذمہ دار آپ ہی کو ٹھہرائے گی ۔ :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    یہ کہہ رہے ہیں وہ کالک اُچھالنے والے

    بہت شکریہ وارث صاحب ! آپ کی طرف سے عزت افزائی میرے لئے باعثِ افتخار ہے !! اللہ تعالٰی آپ کو سلامت رکھے!!
  3. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محمد وارث ہوئے 17 ہزاری!

    کیا بات ہے جناب آپ کی اس ضربِ غلط کی جو ضربِ کلیم سے کبھی کم نہیں ہوتی ! بندہ تو دو انگلیوں سے دس کا کام لیتا ہے ۔ :)ٹائپنگ سیکھنے کا کبھی موقع ہی نہیں ملا۔ اور کمپیوٹر ہمیں اطلاع دیئے بغیر بلا اجازت زندگی میں درآیا ۔ اب کلینک میں ڈکٹیشن سے کام چلاتا ہوں ۔ ویسے اردو لکھنے کا جو مزا ہے وہ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    یہ کہہ رہے ہیں وہ کالک اُچھالنے والے

    غزل یہ کہہ رہے ہیں وہ کالک اُچھالنے والے ہمی ہیں شہر کی رونق اُجا لنے وا لے ۔ ق ۔ منافقت کی عفونت بھی ساتھ لائے ہیں گلے میں ہار گلابوں کا ڈالنے والے دہن میں لقمۂ شیریں بھی رکھتے جاتے ہیں مرے وجود میں لاوا اُبا لنے وا لے ۔ ہجوم چنتا ہے ساحل پہ سیپیوں سے گہر نظر سے گم...
  5. ظہیراحمدظہیر

    بنا کےپھر مجھے تازہ خبر نہ جاؤ تم

    غزل بنا کےپھر مجھے تازہ خبر نہ جاؤ تم اب آگئے ہو تو پھر چھوڑ کر نہ جاؤ تم میں ڈرتے ڈرتے سناتا ہوں اپنے اندیشے میں کُھل کے یوں نہیں کہتا کہ ڈر نہ جاؤ تم کہاں کہاں مجھے ڈھونڈو گے پرزہ پرزہ ہوں مجھے سمیٹنے والے! بکھر نہ جاؤ تم بڑھے ہو تم مری جانب تو ڈر یہ لگتا ہے مرے قریب سے آکر گزر نہ جاؤ تم...
  6. ظہیراحمدظہیر

    منظر سے ہٹ گیا ہوں میں ، ایسا نہیں ابھی

    غزل منظر سے ہٹ گیا ہوں میں ، ایسا نہیں ابھی ٹوٹا تو ہوں ضرور ، پہ بکھرا نہیں ابھی وہ بھی اسیرِ ِ فتنہء جلوہ نمائی ہے میں بھی حصارِ ذات سے نکلا نہیں ابھی آسودہء خمار نہیں مضمحل ہے آنکھ جو خواب دیکھنا تھا وہ دیکھا نہیں ابھی داغ ِ فراقِ یار کے پہلو میں یاس کا اک زخم اور بھی ہے جو مہکا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    محفل میں اراکین کی ذاتی حفاظت و راز داری کے حقوق، آلات، وسائل، و اختیارات

    اللہ نہ کرے سعود بھائی ! آپ اور اردو محفل تو لازم و ملزوم ہیں ۔ آپ نہ رہے تو یہ محفل اور ہم سب کہاں جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ جس بے غرضی سے پسِ پردہ رہتے ہوئے آپ اردو کی یہ عظیم خدمت کر رہے ہیں اس کا صلہ کم از کم ہمارے پاس تو نہیں ۔ صرف دعا دے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید ۔ ۔ مجھ کو سائے کی تمنا ، نہ ثمر کی امید

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید ۔ ۔ مجھ کو سائے کی تمنا ، نہ ثمر کی امید
  9. ظہیراحمدظہیر

    محفل میں اراکین کی ذاتی حفاظت و راز داری کے حقوق، آلات، وسائل، و اختیارات

    تو پھر کیا فائدہ ہوا اس موئی سہولت کا ! خیر صاحب ، اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ یونہی سینہ تان کر دن دھاڑے مسکراتے پھریے ۔ کوئی روکنے والا نہیں آپ کو!
  10. ظہیراحمدظہیر

    سوچا ہے یہ ہم نے تمہیں سوچا نہ کریں گے

    احمد بھائی ، آپ کا بڑاپن ہے یہ ! بہت محبت ہے آپکی ! آپ کی طرف سے داد پاکر خوشی سے سرشار ہوگیا ہوں !! اللہ آپ کو شاد آباد رکھے ۔ آمین ۔ دراصل میں اُن دنوں آٹھ دس غزلیں ایک ساتھ لگا لگا کر اس کام کو جلد از جلد نبٹانا چاہ رہا تھا ۔ سو ایسے میں غزلیات کا نیچے کہیں تہہ میں دب جانا کچھ عجب نہیں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    محفل میں اراکین کی ذاتی حفاظت و راز داری کے حقوق، آلات، وسائل، و اختیارات

    ابن سعید بھائی یہ بھی بتائیے کہ نظرانداز کردہ رکن کو اس کے نظرانداز کئے جانے کی اطلاع ملتی ہے یانہیں؟؟ مثلاًً ہم اگر آپ کی مسلسل سہ بارہ مسکراہٹ سے تنگ آکر آپ کو نظر انداز کرنا چاہیں تو آپ کو اس کی خبر ہو گی یا نہیں ؟! اور اگر ہوگی تو اس میں دل آزاری کا کتنے فیصد امکان ہے ؟ :):):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    علامت اور اعراب کے استعمال کی ممانعت بہت اچھا آئیڈیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ناموں میں اسپیس کے مسئلے...

    علامت اور اعراب کے استعمال کی ممانعت بہت اچھا آئیڈیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ناموں میں اسپیس کے مسئلے کو بھی حل کردیاجائے تو کیا ہی اچھا ہو۔ ٹیگ کرنے میں کافی مشکلات ہوتی ہیں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزم : ایک نئی صنف سخن

    فی الحال وقت ذرا کم ہے ۔ لنچ کے وقفے میں کچھ سطور لکھ رہا ہوں ۔ مجھے تو یہ غزم کا خیال قطعی نہیں بھایا ۔ جیسا کہ شکیل حنیف صاحب نے لکھا کہ ایک موزوں شعر کے ساتھ نثری نظم کا حاشیہ لگائیں تو وہ غزم ہوجاتی ہے ۔ موزوں شعر کے ساتھ نثری حاشیہ ؟؟!! میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بھائی آپ یہ دوددھ میں پانی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محمد وارث ہوئے 17 ہزاری!

    جناب وارث صاحب قبلہ بہت بہت مبارک !! خدا سلامت رکھے ! ماشاء اللہ سترہ ہزار مراسلے !! آپ کے کیبورڈ پر لکھے حروف ابھی نظر آتے ہیں یا اب اندازے سے کام چل رہا ہے ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    سوچا ہے یہ ہم نے تمہیں سوچا نہ کریں گے

    بہت شکریہ بھائی ! اللہ ذوق سلامت رکھے!
  16. ظہیراحمدظہیر

    جفا کا نام مت لے ، یاں وفا سے کام چلتے ہیں

    سعدیہ صاحبہ بہت اچھی کاوش ہے۔ ایک نظر قوافی کو دیکھ لیجئے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    سوچا ہے یہ ہم نے تمہیں سوچا نہ کریں گے

    بہت شکریہ سارہ صاحبہ!! اللہ آپ کوشادآباد رکھے!
  18. ظہیراحمدظہیر

    سوچا ہے یہ ہم نے تمہیں سوچا نہ کریں گے

    فاتح بھائی ، پہلے تو اتنی دیر سے جواب دینے کی معذرت! ان دنوں اپنی تک بندیاں جمع کرنے میں اتنا مصروف تھا کہ آپ کا یہ مراسلہ اتنی ساری غزلوں میں کہیں دب گیا ۔ عباداللہ کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے پھر نظر میں آگیا ۔ دونوں غزلیں پڑھوانے کا بہت بہت شکریہ !! اللہ آپ کو سلامت رکھے !
Top