یہاں سے چلے اس میوزیم کی جانب کہ جہاں ڈیوڈ کو رکھا گیا ہے۔ تاہم وہاں جا کے علم ہوا کہ ایک طویل قطار ہے اور کم از کم تین چار گھنٹوں کا انتظار کرنا ہو گا۔ اسی کے ایک ورک اراؤنڈ (جس کا ذکر کچھ آگے) بھی پتا چلا تو ہم نے اس جگہ کے قریب موجود دوسرے مجسموں بشمول ڈیوڈ کے ریپلیکا (جیسے ہمارے ہاں برانڈز...