نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ اسے ڈھونڈے بنا اک پل گزارا ہی نہیں تھا

    بہت خوب! بزمِ سخن میں خوش آمدید مبشر صاحب! تیسرے مصرع میں شترگربہ ہے ۔ اسے ذرا دیکھ لیجئے ۔ اورمطلع کے مصرع اول میں ’’گزاراہ‘‘ کا ٹائپو بھی درست کرلیجئے ۔ :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    بارہویں سالگرہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے وال پیپر ڈیزائننگ مقابلہ

    ماشاء اللہ لا قوۃ الاباللہ!!! واہ واہ ! شاباش!! اللہ کرے موئے قلم اور بھی رنگیں !
  3. ظہیراحمدظہیر

    بارہویں سالگرہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے وال پیپر ڈیزائننگ مقابلہ

    یہ تصویر فاتح ہے ! ڈیزائن اور کلر اسکیم دونوں خوبصورت ہیں ۔ اور فونٹ ان کا ساتھ بہت عمدہ طریقے سے نبھارہا ہے ۔ واہ ! بہت داد!!
  4. ظہیراحمدظہیر

    شعری و عروضی اصطلاحات مع امثال

    فاتح بھائی نے مرصع کا لفظ واوین میں لکھا تو خیال آیا کہ اس لفظ کی وضاحت بھی اس لڑی میں کردی جائے تو بہتر ہے ۔ چونکہ یہاں صنعتِ ترصیع کے حوالے سے گفتگو ہورہی ہے تو مرصع اس شعر کو کہا جارہا کہ جس میں یہ صنعت استعمال ہوئی ہو ۔ شعری اصطلاح مین مرصع کا یہی مفہوم ہوگا ۔ لیکن اس کے علاوہ عام گفتگو اور...
  5. ظہیراحمدظہیر

    یہ عنوانِ جفا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں (اسد اقبال)

    واہ ! خوب کاوش ہے ! ردیف میں اور کا واؤ گر رہا ہے جو جائز نہیں ۔ اس لئے کہ ’’ اور‘‘ یہاں عطف کے طور پر استعمال نہین ہوا بلکہ بمعنی دیگر اور دوسرے کے ہے ۔ اس سقم کی وجہ سے پوری غزل ہی پڑھنے میں بھلی نہین لگ رہی ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    شعری و عروضی اصطلاحات مع امثال

    فاتح بھائی ، بحرالفصاحت کے اس اقتباس کو ٹائپ کرنے اور یہاں پوسٹ کرنے کے لئے بہت بہت شکریہ !! یقیناً بہت سارے لوگوں کے لئے مددگار ہوگا ۔ اور اس میں اچھی خاصی مثالیں بھی آگئی ہیں ۔ ویسے نجم الغنی صاحب کی اس تعریف (ہموزن و ہم قافیہ) کو اگر ترصیع کا معیار مان لیا جائے تو پھر اردو کے بہت ہی کم اشعار...
  7. ظہیراحمدظہیر

    قران کوئز 2017

    بالکل درست تابش بھائی ! شاید سب سے مشہور آیات تو یہی ہیں کہ تیسواں پارہ تقریباً ہر ایک کو ہی حفظ ہوتا ہے ۔ لیکن ان کے علاوہ بھی اور کئی آیات ہیں کہ جن میں ایک لفظ بلا فصل مکرر ہے ۔ چونکہ آپ کا جواب جزوی طور پر درست ہے اس لئے سالم واٹر کولر تو آپ کو بھی نہیں ملے گا ۔ آپ بھی بس تھوڑا سا پانی پی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی ۔ کوئی جلدی نہیں ہے ۔ آپ آرام سے جب وقت ملے مدد کردیجئے گا ۔ اب اس وقت تو یہاں بھی رات کے ساڑھے گیارہ بج رہے ہیں اور کمپیوٹر سے اٹھنے کا وقت ہوگیا ہے ۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    جی خلیل بھائی ، اب ٹھیک نظر آرہا ہے ۔ بیٹے غائب ہوگئے ۔ :) بہت شکریہ !
  10. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    بہت شکریہ جناب!! بِیتے لکھنے سے اب لکھا تو ٹھیک جارہا ہے لیکن غزل میں تو پھر بھی مجھے بیٹے ہی نظر آرہا ہے ۔ فونٹ ہی تبدیل کرنا پڑے گا ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    اوہو، مجھے علم نہیں تھا ۔ بہت شکریہ تابش بھائی اب براہِ کرم یہ بھی بتائیے کہ فونٹ کیسے تبدیل کروں اور کس فونٹ سے تبدیل کروں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    بھئی یہ تو کوئی عجیب ہی مسئلہ ہے۔ میں (ب۔ی۔ت۔ے) ٹائپ کر رہا ہوں اور یہ خودبخود بیٹے لکھا جاتا ہے ۔ اس میں ت لکھا ہی نہیں جاتا ۔ ابن سعید
  13. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    تابش بھائی میرا خیال ہے کہ یہاں بیٹے نہیں بلکہ بیتے موسم ہے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    مطلع کے مصرع ثانی میں ٹائپو بہت ہی زیادہ کھٹک رہا ہے حسیب احمد حسیب بھائی ۔ اگر اسے درست کردیں تو اس شاندار غزل کا آغاز اچھا ہوجائے گا ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    قران کوئز 2017

    عاطف بھائی ، یہ آپ نے سورۃ الانسان (سورۃ الدھر) کا ذکر کیا ہے ۔ وَيُطَافُ عَلَيۡہِم بِ۔َٔانِيَةٍ۬ مِّن فِضَّةٍ۬ وَأَكۡوَابٍ۬ كَانَتۡ قَوَارِيرَا۟ (١٥) قَوَارِيرَاْ مِن فِضَّةٍ۬ قَدَّرُوهَا تَقۡدِيرً۬ا (١٦) یہاں لفظ قواریرا دو دفعہ آیا ہے ۔ پندرہویں آیت کے اختتام اور سولہویں کے کے شروع میں ۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    شعری و عروضی اصطلاحات مع امثال

    بھائی یہ اچھی گفتگو شروع کی ہے آپ حضرات نے۔ مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ اگرچہ مجھے اساتذہ کے زمرے میں شامل کرنے پر اعتراض ہے ۔ ویسے اس موضوع پر درجنوں کتب آنلائن بھی موجود ہیں اور ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ بہرحال ، مختصراً یہ کہ کلام میں جو صنعتیں استعمال ہوتی ہیں انہیں دو اقسام میں بانٹا گیا...
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    سبحان اللہ ، سبحان اللہ !!! کیا اعلیٰ اشعار ہیں ! بہت خوب عباداللہ بھائی !!! بہت رواں دواں اور زور آور غزل ہے ! بہت ہی خوب!! آپ نے اسے اصلاحِ سخن میں پوسٹ کیا لیکن کچھ معمولی سے اسقام کے علاوہ تو کہیں اصلاح کی حاجت نہیں ۔ نیم وا غنچہ ء لب پر ہے تبسم کی کھنک یا کہ اکسیر پئے رنجِ زماں ہے کوئی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    قران کوئز 2017

    یہ بہت اچھی لڑی شروع کی ہے ۔ ایک سوال (لمبی تمہید کے ساتھ :)) میری طرف سے بھی: سلاطینِ دہلی میں سلطان نصیرالدین محمود اپنی سادہ زندگی اور راستبازی کے باعث بہت مشہور رہے ہیں ۔ ان کے بارے میں روایت ہے کہ وہ سلطان ہونے کے باوجود اپنی گزربسر ٹوپیاں سی کر اور قرآن کی کتابت کرکے اپنے ہاتھ کی...
  19. ظہیراحمدظہیر

    دعا

    واہ واہ!! دعا جس کے لئے بھی ہو آمین ہماری طرف سے بھی ہے!! بہت خوب! اچھا لکھا ہے امجد بھائی ! آپ تو سنجیدہ اشعار بھی کمال لکھتے ہیں ! بہت خوب !!! بس ایک مصرع نے توجہ کھینچ لی : مقام وہ تجھے از خود حصول ہو جائے یہاں حاصل ہوجائے کا محل ہے ۔ مقام تجھے۔۔۔۔۔حاصل ہوجائے ۔ مقام ’’کا‘‘ حصول ہونا درست...
Top