پہلے ایک اچھا رواج تھا کہ گھر میں کچھ اچھا پکے تو پڑوسیوں کے گھر بھی بھیجتے تھے ۔ہمارےہاں بھی امی ضرور دوسرے گھروں میں بھیجتے تھیں۔جب ہم گاٶں میں رہتے تھے اور کسی پڑوسی کے گھر سے کھانےکی کوئی چیز آتی تھی تو ہم بچے بڑے شوق سے کھاتے تھے ہم نو بہن بھائی ہیں تو ظاہر ہے کہ بہت تھوڑا تھوڑا آتا تھا۔...