ہماری نانی اماں مرحومہ گنٹھیا کی مریضہ تھیں زندگی کے آخری پچیس اٹھائیس سال چار پائی پر گزار دئیے۔ لینڈ لائن فون کی بیل بجی (اُن کا خیال تھا کہ گھر پر کوئی نہیں ہے ہم واش روم میں تھے۔) بیل کی آواز سن کر (چونکہ اُٹھ تو سکتی نہیں تھیں ) بغیر رسیور اٹھائے کہنے لگیں ”وے کر کوئی نئیں“ بیل بجے جا رہی...