اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 3 نومبر 2007ء کو صدرِ پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف نے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا اور آئین معطل کرکے نیا پی۔سی۔او جاری کیا۔ نیوز ٹی۔وی چینلز بند کردیئے گئے، پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان کو معطل کردیا گیا اور پھر اب دفعہ 144...