ہنگامی حالت کا نفاذ۔ ویڈیوز

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 3 نومبر 2007ء کو صدرِ پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف نے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا اور آئین معطل کرکے نیا پی۔سی۔او جاری کیا۔ نیوز ٹی۔وی چینلز بند کردیئے گئے، پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان کو معطل کردیا گیا اور پھر اب دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے۔ پورے ملک میں پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں اور بہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک دھاگہ پر ذکر ہوا کہ اس حوالہ سے جو ویڈیوز ہوں، انہیں بلاگز اور محفل پر بھی شیئر کیا جائے۔ اس لیے اس دھاگے کا آغاز کیا گیا ہے۔
 
میری جانب سے پہلی ویڈیو۔ کسی صاحب نے ٹی۔وی سے ریکارڈ کی ہے اس لیے زیادہ اچھا منظر نہیں۔
ٹی۔وی: جیو نیوز
تفصیل: وکلاء پر تشدد
مآخذ: یوٹیوب

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=IFGk7wGaItI"]جیو نیوز۔ وکلاء پر تشدد[/ame]
 
Top