مجھے دلدار پرویز بھٹی کی ایک حرکت آج تک یاد ہے کہ ایک پی ٹی وی کا ایوارڈ لائیو آ رہا تھا اور دلدار کو بھی ایک ایوارڈ ملا اور جب وہ ایوارڈ لے کر جانے لگے تو کہنے لگے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں اور ڈائس پر آکر کہنے لگے کہ بہت شکریہ آپ سب کا دراصل جس ہوٹل میں ہمیں ٹھہرایا گیا ہے اس کے فون میں کچھ خرابی...
غزل مکمل کر کے دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں۔
وقتِ پیری شباب کی باتیں
ایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
اُسکے گھر لے چلا مجھے دیکھو
دلِ خانہ خراب کی باتیں
واعظا چھوڑ ذکرِ نعمت خُلد
کر شراب و کباب کی باتیں
حرف آیا جو آبرو پہ مری
ہیں یہ چشمِ پُر آب کی باتیں
یاد ہیں مہ جبیں کہ بھول گئے؟
وہ...
میرے خیال میں ہمیں اردو ورلڈ کی فکر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اردو ویب کے علاوہ ہر کسی سائٹ پر اغلاط کی بھرمار ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں نئے سرے سے ہی ٹائپ کرنا چاہیے۔ شمشاد بھائی میں جلد ہی صفحہ 34 اور 35 کا انتظام کرتا ہوں۔
کاشفی صاحب۔ اس شعر میں ذرا کی بجائے شاید زار ہو گا۔ کتاب سے دوبارہ دیکھ لیجیے۔
پیری سے بدن ذرا ہوا زاری کر
دنیا سے انیس اب تو بیزاری کر
کہتے ہیں زبانِ حال سے موئے سپید
ہے صبحِ اجل کوچ کی تیاری کر
(میر انیس)
خالد عباس ڈار صاحب جیسے نقال واقعی بہت کم ہیں۔ گورنمنٹ کالج، لاہور سے نقالی میں رول آف آنر لینے والے یہ واحد شخصیت ہیں ۔ ایک انٹرویو میں نوید شہزاد نے ڈار صاحب سے پوچھا کہ آپ کو عام لوگ کیسے ملتے ہیں؟ تو کہنے لگے عام لوگ ایسے ملتے ہیں جیسے برسوں سے میرے شناسا ہوں۔ ایک صاحب ایک محفل میں مجھے کہنے...
اچھی غزل ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ! ایک شعر میں ہوں میں کی بجائے ہوں ہوں لکھا گیا ہے۔ اسے درست کر دیجیے۔
رسوا ہوئے جو آپ تو میرا قصور کیا؟
جو کچھ کیا وہ دل نے کیا، بےخطا ہوں ہوں