نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی

    میرے خیال میں نون لیگ کے میڈیا ایڈوائزرز نے پاکستان میں "کتاب کی طاقت" کا بالکل غلط اندازہ لگایا۔ پاکستان میں کسی کتاب سے کچھ اوپری سطح کے چند لوگوں کو تو ہلایا جا سکتا ہے لیکن عام ووٹرز اور ماسسز کو کتاب کے ذریعے سے گھیرنا، چاہے اس میں جتنے مرضی مصالحے ہوں، ایک دُور کی کوڑی تھی جو بالآخر اپنے...
  2. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    اس کو پنجابی میں شاید "ساڑ پھکنا" کہتے ہیں۔ :)
  3. محمد وارث

    ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی

    سنا ہے پنجابی مغلظات کے ایک بہت بڑے عالم اس کا رواں و سلیس پنجابی میں ترجمہ فرما رہے ہیں۔ :)
  4. محمد وارث

    ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی

    مجھے تو اگر کوئی یہ مفت پڑھنے کو بھی دے تو پھر بھی نہ پڑھوں، ہاں ساتھ میں اگر "گولڈ لیف" کے کچھ پیکٹوں کی آفر ہو تو سوچا جا سکتا ہے کہ چکمہ کیسے دیا جائے! :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از میر غلام مُصطفیٰ بلگرامی بشنو اے دل حقیقتِ پنہانی ایماں موقوف شد بر انساں دانی ہرچند بصد سجدہ تو حق را خوانی تا سجدہ بہ آدم نہ کنی شیطانی اے (میرے) دل، یہ پنہاں اور گہری حقیقت کی بات بھی ذرا سُن، کہ ایمان، انسان کے مرتبے کی شناخت اور اُس کی قدر پر موقوف ہے۔ ہرچند کہ تُو خدا کو سو سو...
  6. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    1۔ پسندیدہ موسم خزاں 2۔ پسندیدہ پھول سرخ گلاب 3۔ پسندیدہ پھل جامن 4۔ پسندیدہ ملک برٹش انڈیا 5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب کئی ایک ہیں، کچھ لکھ دیتا ہوں: ادیب: برٹرنڈ رسل، ول ڈیورنٹ، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا شبلی نعمانی، سعادت حسن منٹو، پطرس بخاری، مشتاق احمد یوسفی شاعر: سعدی شیرازی، عرفی...
  7. محمد وارث

    تعارف ظرفیؔ

    خوش آمدید ارسلان صاحب۔
  8. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    مبارک ہو جناب،پنلٹیوں کا ٹائم بچ گیا۔ :)
  9. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    کی فیدا، برازیل نے 7-1 توں ہار جانا۔ :)
  10. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    کروشیا کی ٹیم اچھی ہے لیکن اتنی اچھی نہیں کہ فائنل کھیلے یا چمیئن بنے۔ قسمت ان کا ساتھ دے رہی ہے، پنلٹیوں پر جیت رہے ہیں اور بریکٹ بھی آسان مل گئی تھی ورنہ بلجیئم کی باہر ہونے والی ٹیم ان سے کہیں زیادہ ڈیزرو کرتی تھی کہ فائنل کھیلے۔
  11. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    میچ لمبا ہونے کا پروگرام، اللہ کرے 90 منٹ میں ختم ہو جائے۔ :)
  12. محمد وارث

    مراسلہ میٹر

    آپ اسے بصد شوق استعمال کریں، میں آپ کو تھوڑی نا منع کر رہا تھا، اپنی کیفیت بتا رہا تھا۔ :) میں نے اس "تھوڑی نا" کو پہلی بار بجانے کی کوشش کی ہے، امید ہے اس سے اس کے جملہ حقوق کا کوئی ریکارڈ نہ بج گیا ہوگا۔ :)
  13. محمد وارث

    مراسلہ میٹر

    ایک تو میں اس "تھوڑی نا" سا بڑا تنگ ہوں، عجب ملغوبہ اردو ہے اور جسے دیکھو اس کو "پی کے" کے ٹیپ ریکارڈر کی طرح جہاں چاہے لگا دیتا ہے۔ :)
  14. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    کروشیا کے کھلاڑی اگر تھک نہیں گئے تو دوسرے ہاف میں مزید جارحانہ کھیلنا ہوگا، ورنہ اتوار کی جگہ ہفتے کو کھیلنا پڑ سکتا ہے یعنی مزید کم ریسٹ مزید تھکاوٹ۔ :)
  15. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2018

    انگلینڈ کروشیا سے بہت بہتر کھیل رہا ہے اب تک۔کروشیا کا ٹریڈ مارک جوابی اٹیک بھی ابھی تک دیکھنے کو نہیں ملا۔
  16. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ محفلین کی نظر میں اردو محفل فورم کے کامیاب اور دلچسپ دھاگے

    شعر اختر* کا ہے یہ قبلہ فہیم مر گیا غالب بنایا جو سہیم * * اختر انصاری * سہیم - شریک، حصے دار :)
  17. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    نہیں مجھے اپنی رائے دینے میں کوئی تامل نہیں، یہ رائے ظاہر ہے بعد میں قائم کی گئی کیونکہ ضیا دور میں میں اس قابل نہ تھا کہ اپنی رائے خود سے قائم کر سکتا۔ ضیا صاحب نے اسلام کے نام کا جتنا استعمال کیا کم ہی کسی نے کیا ہوگا۔ ان کے دور کی بوئی ہوئی کانٹوں کی فصلیں ابھی تک کاٹی جا رہی ہیں۔ کچھ حالات...
  18. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    میں اتنا بھی جوان نہیں تھا تب۔ :) لڑکپن تھا، ہاں ضیا صاحب کی وفات کے وقت پندرہ سولہ سال کا تھا اور باشعور تھا۔ بچپن میں میرے جذبات وہی تھے جو والدین کے تھے۔ ہمارا گھر بھی اچھا خاصا سیاسی اکھاڑہ تھا۔ والد صاحب مرحوم جماعت اسلامی کے تھے اور بھٹو کے خلاف تحریک کے پر جوش حامی۔ والدہ اور بڑے ماموں...
  19. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    فوج کی سازش ہوگی! :)
  20. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

    دُودھ تو خیر بِک ہی جاتا ہے ان کے کہنے کا مطلب ہوگا کہ ہمارا پانی بھی بِکتا رہے گا۔ :)
Top